اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

گیس کے نئے کنکشنوں پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ‘ سمری حکومت کو بھجوا دی گئی

datetime 26  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیو ز ڈیسک) پنجاب کے عوام کے لیے سوئی ناردرن کمپنی نے گیس کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کی بڑی خوشخبری سنادی۔ نئے کنکشنز پر پابندی کے خاتمے کی سمری بھی حکومت کو بھجوا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے عوام گھر میں چھائے اندھیروں اور ٹھنڈے چولہوں کے عادی ہوتے جا رہے تھے ایسے میں ایم ڈی سوئی ناردرن گیس نے پنجاب کے عوام کو ایک بڑی خوشخبری دے ڈالی۔امجد لطیف کا کہنا ہے کہ آٹھ سال کے بعد پنجاب سے گیس کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر دیا ہے۔ نظام میں روزانہ پانچ سو ملین مکعب فٹ گیس آ رہی ہے جس کے بعد گھریلو صارفین تو گیس کی چوبیس گھنٹے فراہمی سے فیض یاب ہو ہی رہے ہیں ساتھ ہی ساتھ ہر وقت لوڈ شیڈنگ کا گلہ کرنے والے صنعتکاروں کو بھی سکھ کا سانس لینے کا موقع میسر آیا ہے۔ ایم ڈی سوئی ناردرن گیس امجد لطیف کا کہنا ہے کہ صنعتوں کو بھی چوبیس گھنٹے گیس فراہم کی جا رہی ہے۔ایم ڈی سوئی ناردرن کے مطابق انہوں نے حکومت کو نئے گیس کنکشن پر سے پابندی ختم کرنے کی سمری بھی ارسال کر دی ہے جس کے بعد نئے گیس کنکشن کے حصول میں حائل دشواریاں ختم ہو جائیں گی۔ دیکھنا ہے کہ ایم سوئی ناردرن گیس کا لوڈشیڈنگ خاتمے کا اعلان صرف گرمیوں تک ہی محدود رہتا ہے یا عوام سردیوں میں بھی لوڈشیڈنگ کے اس بے قابو جن سے چھٹکارا پا سکیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…