پشاور (نیوز ڈیسک) پشاور میں خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش‘ بچوں میں 4 لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کے خیبر ٹیچنگ اسپتال میں عورت نے 5 بچوں کو جنم دے دیا۔ پیدا ہونے بچوں میں 4 لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق مطابق بچوں کی حالت تسلی بخش نہ ہونے کی بناء پر انہیں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا۔ جبکہ ماں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔