اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

ایسٹر کا مذہبی تہوار کل منایا جائے گا ،مسیحی عبادتگاہوں کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات

datetime 26  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری کل ایسٹر کا تہوار مذہبی جوش و خروش سے منائے گی،اس دن کی مناسبت سے گر جا گھروں میں خصوصی عبادات کی جائیں گی ،لاہور سمیت ملک بھر کے گر جا گھروں کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں بسنے والے مسیحی اتوار کو اپنا تہوار ایسٹر مذہبی جوش و خروش سے منائیں گے۔ اس دن کی مناسبت سے مسیحی عبادتگاہوں میں خصوصی عبادات کی جائیں گی جس میں ملک و قوم کی سلامتی کے بھی خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی ۔لاہور سمیت ملک بھر میں آج کے دن کیلئے سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیاگیا ۔مسیحی عبادتگاہوں کیلئے خصوصی سکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے جسکے تحت گرجا گھروں کے اندر اور باہر پولیس اہلکار تعینات رہیں گے جبکہ عبادت کیلئے آنے والوں کو جامع تلاشی کے بعد اندر داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی ۔ گرجا گھروں کی طرف آنے والے راستوں پر ناکے لگائے جائیں گے جبکہپولیس اور ایلیٹ فورس کے کمانڈوز اطراف میں پیٹرولنگ کریں گے۔ایسٹر روزوں کے ایام کے بعد منایا جانے والا مسیحی تہوار ہے۔ اس سے قبل 40روزے رکھے جاتے ہیں۔ ایسٹر کو عید پاشکا یا عید قیامت المیسح بھی کہا جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…