اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

عوام کے مسائل سے دلچسپی،سندھ اسمبلی میں انوکھا ریکارڈ بن گیا

datetime 25  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک) سندھ اسمبلی کا اجلاس جمعہ کو کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے کسی کارروائی کے بغیر بدھ 6 اپریل تک ملتوی کر دیا گیا ۔ اسمبلی کا اجلاس صبح 11 بجکر 5 منٹ پر اسپیکر آغا سراج درانی کی صدارت میں شروع ہوا ۔ اس وقت ایوان میں 13 ارکان موجود تھے ۔ ان میں پیپلز پارٹی کے 7 ، تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے ایک ایک اور ایم کیو ایم اور مسلم لیگ (فنکشنل) کے دو دو ارکان شامل تھے ۔ سینئر وزیر تعلیم و پارلیمانی امور نثار احمد کھوڑو نے کورم کی نشاندہی کی اور کہا کہ اجلاس چلانے کے لےے ارکان کی مطلوبہ تعداد موجود نہیں ہے ۔ اس موقع پر اسپیکر نے ارکان کی عدم موجودگی پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ سوا گھنٹے تک ارکان کا انتظار کیا مگر ارکان اسمبلی میں نہیں آئے ۔ میں کئی بار اجلاس وقت پر شروع کرنے کی وارننگ دے چکا ہوں ۔ ارکان خود کہتے ہیں کہ کورم پورا نہ ہو تو اجلاس شروع نہ کیا جائے ۔ میری کوشش کے باوجود کہ اجلاس وقت پر شروع ہو لیکن کبھی وقت پر اجلاس نہیں ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ قانون کے مطابق اجلاس چلاتا ہوں ۔ پارلیمانی لیڈرز کو تو کم از کم مقررہ وقت پر اجلاس میں آنا چاہئے ۔ جب تک ارکان اجلاس میں نہیں آئیں گے ، میں اسی طرح اجلاس ملتوی کرتا رہوں گا ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اجلاس بدھ 6 اپریل تک ملتوی کر دیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…