اسلام آباد(نیوزڈیسک)قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصرجنجوعہ نے بھارتی ہم منصب اجیت دودل سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور بلوچستان میں پکڑے گئے بھارتی جاسوس کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق قومی سلامتی کے مشیرلیفٹیننٹ جنرل (ر)ناصرجنجوعہ نے بھارتی ہم منصب اجیت دودل سے ٹیلی فون پررابطہ کرکے انہیں بلوچستان میں دہشتگردوں کی معاونت اورجاسوسی کے الزام میں پکڑے جانے والے بھارتی نیوی افسرکے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہاکہ بھارت پاکستان میں اپنی جاسوسی کانیٹ ورک ختم کرے ،بھارتی جاسوس کی سرگرمیاں دونوں ممالک کے تعلقات پرمنفی اثرڈالیں گی۔