ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

جنگ اچھی چیز نہیں لیکن جیت پاکستان کی ہو گی، کمانڈر سدرن کمانڈ

datetime 25  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (نیوزڈیسک) کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کا کہنا ہے کہ جب بھی بلوچستان کی ترقی کی بات آتی ہے تو دشمن بے قرار ہو جاتا ہے۔کوئٹہ اسکاؤٹس میں یوم شہداء کے حوالے سے منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈر سدرن کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کا کہنا تھا کہ کئی بار کہہ چکا ہوں کہ جنگ اچھی چیز نہیں ہے، گزشتہ 10 سالوں میں 60 ہزار کے قریب لوگوں نے جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں لیکن یقین دلاتا ہوں کہ اس جنگ میں جیت پاکستان کی ہی ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے تمام شہدا کی قربانیوں پر فخر ہے، اس ملک کی جڑوں میں ہی بہت سے شہدا کا لہو ہے اور ہمیں ہی اس ملک کا دفاع کرنا ہے۔لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا کہ جب بھی بلوچستان میں ترقی کی بات آتی ہے تو دشمن بے قرار ہوجاتا ہے، یہ ظالم لوگ ہمارے ملک کے نظریے کے خلاف ہیں، بھٹکے ہوئے لوگوں کو پیغام دیتا ہوں کہ سدھر جائیں ورنہ سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ کوئی لندن، کوئی جنیوا اور کوئی مذہب کے نام پر استعمال ہورہا ہے لیکن یہ یہ وقت آپس میں لڑنے کا نہیں بلکہ مل کر آگے بڑھنے کا ہے، اندر کے لوگ ان کے بہکاوے میں نہ آئیں اور ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…