منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

’’را‘‘ کے ایجنٹ کے معاملے پر ایران سے مدد لی جائے گی، چوہدری نثار

datetime 25  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت نے بلوچستان سے گرفتار ہونے والے بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے ایجنٹ کے معاملے پر ایران سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ پاکستان کے حساس اداروں کی کارکردگی لائق تحسین ہے، ان کی کاوشوں اور کوششوں سے ملک دشمن نیٹ ورک توڑا گیا جب کہ ہم بہت پہلے سے یہ بات کہتے آ رہے ہیں کہ بلوچستان سمیت پورے ملک میں حالات کو بگاڑنے اور امن و امان کی صورتحال کو سبوتاڑ کرنے میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے اور اب بلوچستان سے بھارتی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹ کی گرفتاری کے بعد ہمارے مؤقف کی تائید ہوگئی ہے۔چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ ’’را‘‘ کے ایجنٹ کی گرفتاری انتہائی تشویشناک ہے تاہم اس معاملے کی تفتیش ابھی تفصیل سے ہوگی اور اس سلسلے میں ایران سے بھی مدد مانگی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کوئی ملک بھی خطے میں امن و امان کی پاکستانی کاوشوں اور دوستی کو ہماری کمزوری نہ سمجھے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سیکیورٹی اداروں نے بلوچستان سے بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے ایجنٹ کو حراست میں لیا تھا جس سے دوران تفتیش انکشافات ہوا ہے کہ ملزم کو ایران میں تعینات کیا گیا تھا جب کہ وہ بلوچستان میں علیحدگی پسند تنظیموں سے رابطے میں تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…