ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

روس میں 30 گھنٹے تک نہ کھانے کو دیا گیا اور نہ ہی کچھ پینے کو ملا،تاجروں کے انکشافات

datetime 25  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) ماسکو ایئرپورٹ پر محصور کراچی کے تعلق رکھنے والے 48 تاجر دبئی کے راستے کراچی پہنچ گئے ہیں۔ کاروباری سرگرمیوں کے لئے روس جانے والے تاجروں کے وفد کا وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ ٹریول ایجنٹ کی غفلت کی وجہ سے ہمیں یہ وقت دیکھنا پڑا۔تفصیلات کے مطابق روس کے دارالحکومت ماسکو میں پھنسے84 میں سے 48 پاکستانی براستہ دبئی ایمریٹس ائیرلائن کی پرواز ای کے 604کے ذریعے کراچی پہنچ گئے۔ کراچی ایئرپورٹ پر ایف آئی اے حکام نے تاجروں کے پاسپورٹ چیک کرنے کے بعد ان کوگھرجانے کی اجازت دی۔ائیرپورٹ پہنچے والے پاکستانیوں کا ان کے اہلخانہ نے استقبال کیا۔ مسافروں کے اہل خانہ نے دعویٰ کیاہے کہ انہیں حکومت کی طرف سے کسی قسم کی سپورٹ نہیں کی گئی۔میڈیا سے بات چیت میں تاجروں نے کہاکہ ان کی واپسی میں وزیراعظم نوازشریف اور میڈیا نے اہم کردار ادا کیا ہے جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں۔انہوں نے کہاکہ ماسکوایئرپورٹ پر حکام نے کاغذات دیکھے اور آنے والوں سے تفتیش کی اور مختلف سوالات پوچھے۔ تاجروں نے بتایا کہ ٹریول ایجنٹ کی غفلت کی وجہ سے ہمیں یہ وقت دیکھنا پڑا کیونکہ ٹریول ایجنٹ کا جو نمائندہ ہمارے ساتھ تھا اس کو روسی زبان نہیں آتی تھی ۔تاجروں نے بتایا کہ روس میں 30 گھنٹے تک نہ کھانے کو دیا گیا اور نہ ہی کچھ پینے کو ملا، ہمارا اصل مسئلہ یہ تھا کہ ہمیں یہ بتایا ہی نہیں گیا کہ ہمیں کس وجہ سے روکا گیا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ سالانہ کنونشن میں شرکت کے لئے ماسکو گئے تھے ۔ مگر ہمارے ساتھ وہاں ایسا سلوک کیا گیا کہ جیسے ہم دہشت گرد ہوں ۔ ہم لوگوں کو دو دو چار چار کی تعداد میں مختلف کمروں میں محدود کر دیا گیا تھا ۔ تاجروں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ معاملے کی شفاف انکوائری کرائے ۔ تاجروں کا کہنا تھا کہ روس اور ترکی میں پاکستانی قونصل خانوں نے بالکل بھی مدد فراہم نہیں کی اور ہم لوگ وہاں بھی بے یارو مدد گار پڑے ہوئے تھے۔ذرائع کے مطابق ایک پاکستانی کی طبعیت خراب ہونے کی وجہ سے دیگر دو پاکستانی بھی ماسکو میں رک گئے وہ بھی بہت جلد وطن واپس پہنچیں گے۔واضح رہے کہ 150 پاکستانی تاجروں پر مشتمل دفد سیاحت کی غرض سے روس گیا تھا کہ انھیں ماسکو ایئرپورٹ پر بغیر کوئی وجہ بتائے روک لیا گیا تاہم میڈیا میں خبر نشر ہونے کے بعد وزیراعظم پاکستان نے متعلقہ حکام کو پاکستانی تاجروں کی باعزت واپسی کے لئے ہر ممکن اقدامات کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…