منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماءاور آزاد کشمیر کے سابق وزیر کرنل (ر)راجہ نسیم سینکڑوں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے

datetime 25  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماءاور آزاد کشمیر کے سابق وزیر کرنل (ر)راجہ نسیم اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت کشمیر پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے۔ اس موقع پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام ظلم اور نا انصافی کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں اور پی ٹی آئی کا ساتھ دیں۔ آزاد کشمیر کے الیکشن میں کسی کو دھاندلی نہیں کرنے دیں گے۔مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کیا جائے مسئلہ کشمیر کے حل تک بھارت سے دوستی نہیں ہو سکتی۔کرنل نسیم کی پی ٹی آئی میں شمولیت سے پی ٹی آئی مضبوط ہو گی۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج یہاں بنی گالہ میں کرنل (ر) کی مسلم لیگ ن سے مستعفی ہو کر پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و کشمیرپی ٹی آئی کے صدر بےرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کرنل سیم کو کشمیر پی ٹی آئی میں شمولیت پر مبارکباد دی اور انہیں پارٹی میں خوش آمدید کہا۔انھوں نے کہا کہ انکی شمولیت سے پی ٹی آئی کوآزاد کشمیر میں بالعموم اور پونچھ ڈویژن میں بالخصوص تقویت ملے گی۔ نواز شریف نے جس آدمی کو باغ میں پلانٹ کیا ہے اب ہمارا مقابلہ نواز شریف سے ہو گا اور آج کرنل نسیم کی شمولیت سے پی ٹی آئی باغ کی سیٹ جیت چکی ہے۔28 مارچ کو باغ میں عمران خان کا جلسہ ایک ٹرننگ پوانٹ ثابت ہو گا۔ جہانگیر ترین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کرنل نسیم کو پی ٹی آئی میں شمولیت کو خوش آمدید کہتے ہیں ہم آزاد کشمیر کا الیکشن بھرپور طریقے سے لڑیں گے۔ اس موقع پر کرنل نسیم نے کہا کہ میں عمران خان اور بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ہزاروں ساتھیوں سمیت کشمیر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں۔میں عمران خان کو یقین دلاتا ہوں کہ وسطی باغ کے چودہ ہزار ووٹ پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔ جبکہ نواز شریف نے باغ میں لینڈ مافیہ کے ٹولے کو عوام پر مسلط کر دیا ہے۔ ہم عمران خان کے ویژن اور تبدیلی کے نعرے کو گھر گھر پہنچائیں گے۔آئندہ حکومت پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے جیت کر آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی۔ اس موقع پر کرنل (ر) راجہ نسیم کے ساتھ شمولیت اختیار کرنے والوں میں پروفیسرعبدالجلیل، راجہ شفاعت، ڈاکٹر بشیر، چئیرمین روشن، جنت عمران،سردار بشیر، اسلم سدوزئی، راجہ نور، صدیق اعوان، فاروق سدوزئی، سردار عارف، ڈاکٹر جہانگیر، چئیرمین رفیق، چئیرمین عنایت، جاوید چغتائی،منظور چغتائی، حفیظ ایڈووکیٹ اور دیگر سینکڑوں شامل تھے۔ جبکہ اس موقع پر کشمیر پی ٹی آئی کے مرکزی چیف آرگنائزر ظفر انور، کشمیر پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات سردار امتیاز خان، سابق وزیر صحت چوہدری رفیق نیر اور دیگر بھی موجود تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…