اتوار‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2025 

بھارت کو کسی صورت بھی گرفتار ہونے والے ” را“ کے ایجنٹ تک قونصلر رسائی نہ دی جائے ‘ دفاعی تجزیہ کار

datetime 25  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) دفاعی تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ بھارت کو کسی صورت بھی گرفتار ہونے والے ” را“ کے ایجنٹ تک قونصلر رسائی نہیں دینی چاہیے ،بھارت کے ساتھ جاری ہر طرح کے مذاکرات کا عمل فی الفور روک کر اس معاملے کو دنیا کے سامنے اجاگر کیا جائے۔دفاعی تجزیہ کار اکرام سہگل نے کہا کہ بھارتی نیول کے حاضر سروس افسر کی پاکستان میں سر گرمیاں چھوٹا معاملہ نہیں۔ پاکستان پر دن رات الزامات کی بوچھاڑ کرنے والے بھارت کا اپنا نا قابل تردید ثبوت ہاتھ آگیا ہے اور اس سے پاکستان میںموجود ” را“ کے دیگر نیٹ ورکس کا بھی پتہ چلایا جا سکے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو چاہیے کہ اس معاملے کی مکمل چھان بین کرے اور اس سے پوری دنیا کو آگاہ کیا جائے ۔ بریگیڈئیر (ر) محمود شاہ نے کہا کہ بھارتی فوج کے حاضر سروس افسر کی پاکستان میں سرگرمیاں انتہائی اہم معاملہ ہے ۔ پاکستان دن رات دہشتگردی کے الزامات لگانے والا بھارت کا گھناﺅنا چہرہ دنیا کے سامنے لے کر آئے ۔ بھارت کی طرف سے گرفتار ایجنٹ تک قونصلر رسائی کا مطالبہ کسی صورت تسلیم نہ کیا جائے بلکہ بھارت کے ساتھ جاری ہر طرح کے مذاکرات کا سلسلہ بھی فی الفور روک دیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا اس سے بڑا ثبوت ہاتھ نہیں آ سکتا ۔ اب ثابت ہو گیا ہے کہ بھارت افغانستان میں رہ کر پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لئے کارروائیوں میں مصروف ہے ۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)


ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…