لاہور (نیوز ڈیسک)سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے کہا ہے کہ سی آئی اے پولیس نے پنجاب اور سندھ میں ڈاکٹرز،احساس ادارے کے افسروں ،وزیراعظم کے سیکرٹری ،بزنس مینوں، منی چینجرز ، اہم اور کاروباری شخصیات کے گھروں کو لوٹ مار کی 71سے زائد واداتوں میں ملوث بابا ڈکیت گینگ کے 22ملزموں کو گرفتار کرکے ان کی نشاندہی پرقریبااڑھائی کڑور روپے نقد اور ڈیرھ کڑور روپے مالیت کے ہیرے اور سونے کے زیورات لیپ ٹاپ، گھڑیاں دیگر قیمتی اشیاء وارداتوں کے دوران گھروں سے لوٹا گیا قیمتی لائسنس والے اسلحہ کے علاوہ ناجائز اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے۔ ان خیالات کا اظہارا نہوں نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا انہوں نے بتایا کہ شہر میں مذکورہ بالا گروہ کے ڈاکو?ں کی مسلسل وارداتوں نے پولیس اور شہریوں کو پریشان کر رکھا تھا جس پر ایس ایس پی سی آئی اے محمد عمر ورک کی سربراہی میں سی آئی اے کی سپیشل ٹیم سمیت آپریشنز و انوسٹی گیشن ونگ کی مختلف پولیس ٹیموں کو اس گروہ کی گرفتاری کا ٹارگٹ دیا گیا تھا۔ جس میں سی آئی اے پولیس کی ٹیم نے دن رات کی محنت اور پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہر ہ کرتے ہوئے ڈکیتی کی وارداتوں کو نشانہ بننے والے مختلف شہریوں سے حاصل ہونے والی معلومات کی روشنی میں مختلف شہروں اور اضلاع میں چھاپے مار کر بابا ڈکیت گروہ کے سرغنہ سمیت 22ملزموں غلام حسین عرف بابا، اشرف عرف حافظ،غلام مصطفے ، محمد عمران ،کامران، عامر عرف عمران ،وقاص، طارق مصطفے، احمد یار، عمران عرف بھٹی، عرفان عرف ٹانگڑ، عمر دراز، محمد ریاض، وحید عرف ڈان ، واجد ، غلام حسین، رضا عباس، امیر اویس ، شبیر، آصف مسیح، ارسلان مسیح اور دلشاد مسیح کو گرفتار کر لیا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملزمان بڑے اور مالدار گھروں اور کار سوار فیملیز کو نشانہ بناتے تھے جہاں سے انہیں طلائی زیوارات بھاری مقدار میں ملکی اور غیر ملکی کرنسی اور دیگر قیمتی اشیاء4 ہاتھ لگنے کی توقع ہوتی تھی۔پولیس نے ملزموں سے چار کڑور روپے سے زائد مالیت کی نقدی، ہیرے ، سونے کے زیورات ، لیپ ٹاپ ،گھڑیاں، کیمرے،ایل ای ڈی ،مو بائل فونزسونا ڈھالنے کے آلات موٹر سائیکلیں مختلف وارداتوں میں چھینے گئے اسلحہ کے علاوہ وارداتوں میں استعمال کیا جانے والا ناجائز اسلحہ بھی برآمد کرلیا ہے ملزمان اپنے شکار کا انتخاب کرنے کے بعد نہایت منظم منصوبہ بندی اور ریکی کے بعد ورادت کرتے تھے واردات سے قبل کم از کم 15دن اپنے ٹارگٹ کی ریکی کرتے تھے اور مناسب وقت پر گھر میں داخل ہو کر اسلحہ کے زور پر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کرکے باآسانی فرار ہوجاتے تھے ملزموں نے وزیر اعظم پاکستان کے سیکرٹری اظہر اشفاق، ڈاکٹر سعدیہ جاوید ، کرنل محمد نعیم، AAمنی ایکسچینج کے مالک عاطف قمر، معروف بزنس مین شوکت علی، محمد احسان اور شاہد مقبول چیمہ سمیت 71 اہم اور مالدار شخصیات کے گھروں کو نشانہ بنانے کا اعتراف کیا ہے۔
سی آئی اے پولیس نے بابا ڈکیت گینگ کے 22ملزموں کو گرفتار کر لیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
وہ 6 عام غذائیں جن سے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے















































