ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

شکست کے بعد شاہدآفریدی نے اب کیا کردیا،بھارتی ٹی وی چینلز چیخ اُٹھے

datetime 25  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موہالی(نیوزڈیسک)شکست کے بعدآفریدی نے اب کیا کردیا،بھارتی ٹی وی چینلز چیخ اُٹھے،قومی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے ایک بار بھارتیوں کے زخموں پر نمک چھڑک ڈالا،میڈیا سے گفتگو میں کشمیریوں کا شکریہ اداکیا۔ورلڈ ٹی ٹونٹی میں آسٹریلیا سے شکست کے بعد شاہد آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ہمیشہ بھارت میں پیار ملا جس کے لیے وہ بھارتی عوا م اور بالخصوص کشمیریوں کے شکر گزار ہیں۔ بعدا زاں اس بیان کی وضاحت کرتے ہوئے آفریدی کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ بیان ”پڑھے لکھے “ لوگوں کے لیے دیا تھا۔ٹی ٹونٹی کپ سے باہر ہونے کے بعد قومی کپتان شاہد آفریدی نے ہے کہ وہ اپنی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ پاکستان واپس جا کر اگلے 4،5روز میں کریں گے ،میچ کے دوران سپورٹ کرنے پر کشمیری عوام کا شکر گزار ہوں۔قومی کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا نے اچھی کرکٹ کھیلی ،آخری 4اوورز میں ہمارے بولرز نے زیادہ رنز دیے جو شکست کی وجہ بنے۔انہوں نے اس موقع پر سٹیڈیم میں میچز کے دوران سپورٹ کرنے پر کشمیر کی عوام کا شکریہ ادا کیا۔اپنی ریٹائر منٹ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس کا فیصلہ وہ آئندہ چند روز میں کریں گے۔شاہد آفریدی کی جانب سے کشمیریوں کو ایک بار پھر مخاطب کرنے پر بھارتی ٹی وی چینلز چیخ اُٹھے ،شاہد آفریدی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے انتباہ کو نظر اندازکرکے بھارت میں ایک اور ہنگامہ کھڑا کردیا۔بھارتی نیوزچینلز پر گرما گرم تبصرے جاری ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…