اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایان علی نے کہا ہے کہ سابق فوجی صدر کی طرح ملک سے فرار نہیں ہوں گی۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق ایان علی نے عدالت میں منی اسمگلنگ کیس میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کرائی ہے۔ماڈل نے مزید کہاکہ میں پرویز مشرف کی طرح نہیں بھاگ ، جاﺅں اپنے مقدمے کا سامناکروں گی اور جب عدالت طلب کرے گی سر کے بل چلی ا?ﺅں گی۔ ایان علی کے وکیل کا کہنا ہے کہ حکومت نے ڈیل کے تحت مشرف کو جانے دیا ، وہ ملک سے بھاگ گئے اور واپس نہیں ا?ئیں گے ، مشرف پر سنگین مقدمات ہیں جن میں بےنظیر قتل کیس ، لال مسجد ، ججز نظر بندی کیس شامل ہیں۔