ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کی وجہ سے ہی ذاکر خان پی سی بی میں ہے, باسط علی

datetime 25  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک) سابق کرکٹر باسط علی نے 1992ءکے قومی ٹیم کے فاتح کپتان عمران خان کو ہیروماننے سے انکار کردیا اور الزام لگایاہے کہ عمران خان کی وجہ سے ہی ذاکر خان 20سال سے پی سی بی میں بیٹھا ہے اور چیئرمین پی سی بی کو بھی واضح پیغامات دیئے گئے ہیں ، وہ عمران خان کو اچھی طرح جانتے ہیں ، آٹھ کیمپس عمران کیساتھ کرچکے ہیں ۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے باسط علی نے کہاکہ ذاکر خان 20سال سے عمران خان کے کہنے پر لگا ہواہے اور یہ سوال آج تک کسی نے عمران خان سے نہیں پوچھا، انڈر19ٹورنامنٹ بھی ذاکر خان نے ہرایا ، ٹاس جیتنے کے بعد ٹیم سے بیٹنگ کرائی حالانکہ یہ ان کا اختیار ہی نہیں تھا، پوری انکوائری ہوئی اور اس میں ذاکر خان کی غلطی ثابت ہوئی جس کے منٹس بھی موجود ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں اُنہوں نے کہاکہ عمران خان نے شہریار خان کو ٹیلی فون کرکے پیغام دیاکہ ذاکر خان کے خلاف کوئی ایکشن نہیں ہوگا، یہ الزام نہیں حقیقت ہے ، عمران خان کو قریب سے دیکھا، آٹھ مرتبہ ان کے کیمپ میں شرکت کی ، اور کہتے تھے کہ یہ بندہ ٹیم میں نہیں آئے گا لیکن جب ویسٹ انڈیز کیخلاف ڈیبیو کیا تو کمنٹری کرتے ہوئے عمران خان کاکہناتھاکہ اگر اسے پہلے دیکھ لیتا تو ٹیم میں شامل کرلیتا۔ اینکرزکی طرف سے سوالات کرنے پر باسط علی کاکہناتھاکہ وہ یہ بات حلفیہ کررہے ہیں ، اگر جھوٹ بولیں تو ابھی مرجائیں ، آپ لوگوں کیلئے عمران خان ہیرو(آئیکون) ہوسکتاہے ، میرے لیے نہیں ، میرے نزدیک ماجد خان اور یونس خان ہیروہیں ، جاوید میانداد ہی اصل کپتان تھے ، پوری دنیا کو پتہ ہے کہ اصل کپتان عمران خان نہیں بلکہ جاوید میانداد تھے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…