کوئٹہ (نیوز ڈیسک )آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل شیرافگن نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگرد آخری سانسیں لے ر ہے ہےں اور دشمن عناصر کو کسی بھی صورت معاف نہیں کیا جائیگا شہداء کی بدولت ہی بلوچستان اور پاکستان قائم ودائم ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بوائز سکاﺅٹس میں یوم شہداءکے حوالے سے منعقد ہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پرکمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض، صوبائی وزیر داخلہ میر سرفرازبگٹی ، آئی جی پولیس احسن محبوب اور سیکرٹری داخلہ اکبر حسین درانی بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ شہداءنے گزشتہ 10 سالوں کے دوران ملک اور صوبے کی خاطر قربانی دے کر یہ بات ثابت کر دی کہ دشمن چاہئے کتنا ہی بااثر کیو ں نہ ہو عوام اور فورسز کے اہلکار ان کا ڈٹ کر مقابلہ کیاآئندہ بھی کر تے رہیں گے انہوں نے کہا کہ دہشتگرد آج آخری سانسیں لے ر ہے ہےں وہ امن آ رہا ہے جو ہم لو گوں کا خواب تھا اس قربانی میںفورسز کے لوگوں کے ساتھ ساتھ 5 ہزار عام آدمی نے بھی قربانیاں دی انہوں نے کہا کہ عید الفطر کے موقع پر طالب حسین نے اپنی جان قربان کر کے ہزاروں لو گوں کی زندگیاں بچائی اور کوئٹہ کو ایک بہت بڑے تباہی سے بچایا اور اسی طرح اور بھی لو گوں نے اس مٹی کی خاطر قربانیاں دے کر عوام کی زندگیاں بچائی انہوں نے کہا کہ شہداءکے بدولت ہی پاکستان ایک نمایا ںحقیقت بن چکی ہے اور اب کسی کو بھی اس کی اجازت نہیں دینگے کہ وہ صوبے کے حالات کو خراب کرے فورسز اور عوام کے تعاون سے دہشتگردوں کا خاتمہ کرینگے ۔