اسلام آباد (نیوز دیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے ) کی اراضی لینڈ مافیا ہڑپ کرنے لگا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق اربوں روپے مالیت کی اراضی لینڈ مافیا کی نذر ہو رہی ہے اور اس میں مبینہ طور پر قومی اور صوبائی عوامی نمائندے ملوث ہیں جو تجاوزات کرنے والوں کو سپورٹ کر رہے ہیں یہ کام شہر کے گرد و نواح اور نالوں کے کناروں پر وسعت پکڑ رہا ہے سی ڈی اے میں ذرائع نے بتایا ہے کہ انفورسٹمنٹ ڈائریکٹراسلام آباد آف سی ڈی اے کی ایک ٹیم نے اراضی مافیا کے ایک گروپ کو دیکھا جو کورنگ نالا پر ایک دیوار تعمیر کر رہے تھے ذرائع کا کہنا ہے کہ راجہ طاہر نواز ، حاجی حمید ، افتخار اور دیگر افراد سی ڈی اے کی تین کنال زمین پر قبضہ کر رہے تھے سی ڈی اے کی ٹیم پولیس کے ہمراہ پہنچی اور تعمیرات کو مسمار کر دیا ۔