اتوار‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2025 

پاکستان کب واپس آوں گا، اس حوالے سے فی الحال کچھ نہیں کہہ سکتا, پرویز مشرف

datetime 25  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی( نیوز ڈیسک) پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ وہ ملک واپسی کے حوالے سے فی الحال کچھ نہیں کہہ سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر اور آرمی چیف پرویز مشرف کی جانب سے سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ دبئی سیاسی سرگرمیاں کیلئے نہیں بلکہ اپنے علاج کیلئے آئے ہیں۔ انہوں نے دبئی میں اپنی پارٹی کا کوئی اجلاس طلب نہیں کیا ہے۔ وہ علاج کیلئے بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت دینے پر وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار کے شکر گزار ہین۔ پرویز مشرف نے ملک واپسی کے حوالے سے کہا ہے کہ وہ ابھی اس حوالے سے کچھ نہیں بتا سکتے کہ کب پاکستان واپس جائیں گے. پرویز مشرف نے کہا ہے کہ پاکستان سے جانے کے لیے کسی سے ڈیل نہیں کی، ملک سے جانے کی اجازت دینے پر وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں ‘دبئی میں آل پاکستان مسلم لیگ کا کوئی اجلاس نہیں ‘ فی الحال سیاسی سرگرمیوں کا ارادہ نہیں ‘ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ کراچی میں سیاسی ہلچل پر نظر ہے، فی الحال کچھ نہیں کہوں گا،دبئی میں اے پی ایم ایل کا کوئی اجلاس نہیں ہوا، فی الحال سیاسی سر گرمیوں کا ارادہ نہیں۔ سابق صدرنے کہا کہ پاکستان میں افواہ سازی کی فیکٹریاں ہیں ‘ان سے متعلق بھی افواہوں کی مشین لگ گئی ‘ ایسا نہیں ہے کہ وہ اپنے ملک واپس نہیں جائیں گے تاہم جب پابندیاں ہوں تو انسان کو اچھا نہیں لگتاایک سوال پرجنرل ریٹائرڈپرویزمشرف نے واضح کیا کہ وہ بینظیرکیس میں بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ پرویزمشرف نے کہا کہ پاکستان میں ان کا علاج ہوسکتا ہے لیکن رسک بھی ہے، وہ کل میڈیکل چیک اپ کیلئے دبئی کے ہسپتال گئے تھے،انہوں نے بتایا کہ امریکا میں کچھ ڈاکٹروں سے جان پہچان ہے، وہاں علاج کرائیں گے۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)


ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…