کراچی، اسلا م آ با د (نیوز ڈیسک)روس میں پھنسے پاکستانیوں کی جان چھوٹ گئی، 48افرادکراچی جبکہ 30اسلام آبادپہنچ گئے۔ مزید36 لاہورپہنچیں گے۔3افرادبیماری کے سبب سفرنہ کرسکے۔ماسکومیں محصوررہنے والے48پاکستانی پہلے دبئی پہنچے تھے جہاں سے انہیں پروازای کے604لے کرکراچی پہنچ گئی ہے جبکہ 30پاکستانی ترکش ایئرلائن کے ذریعے اسلام آبادپہنچ گئے ہیں۔ماسکومیں عذاب جھیل کر دبئی کے راستے کراچی پہنچے 48افراد نے اب سکھ کاسانس لیاہے۔ مسافروں کے اہل خانہ نے دعویٰ کیاہے کہ انہیں حکومت کی طرف سے کسی قسم کی سپورٹ نہیں کی گئی،ہمارے پیارے وہاں پڑے رہے، ہو سکتا ہے کہ ائیر پورٹ حکام ان سے تفتیش کریں۔وطن لوٹنے والوں میں شامل عبدالباسط کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ پر حکام نے کاغذات دیکھے اور آنے والوں سے تفتیش کی اور مختلف سوالات پوچھے۔