اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بلوچستان میں حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا حاضر سروس نیول کمانڈرکل بھوشن یادیو کو گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے حساس نقشے ، مختلف دستاویزات اور حساس آلات برآمد ہوئے ، بھارتی جاسوس کل بھوشن یادیو مکران ڈویژن سے پکڑا گیا جسے تفتیش کیلئے خصوصی طیارے سے اسلام آباد منتقل کردیا گیا ہے ، کل بھوشن یادیو نے ابتدائی بیان میں علیحدگی پسند اور فرقہ وارانہ تنظیموں سے رابطوں اعتراف کیا ہے وہ فرقہ وارانہ فسادات، بلوچستان اور کراچی کی پاکستان سے علیحدگی کی سازش کے مشن پر تھا۔ بلوچستان کے وزیراعلیٰ ثناء اللہ زہری نے کہا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی پاکستان اور بلوچستان میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتی ہے، را ایجنٹ سے حاصل معلومات عوام تک پہنچائیں گے جبکہ وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز کیساتھ ملکر دشمنوں کا خاتمہ کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق حساس اداروں نے بلوچستان میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کاحاضرسروس نیول کمانڈر کل بھوشن یادیو کو گرفتار کرکے خصوصی طیارے کے ذریعے کوئٹہ سے اسلام آباد منتقل کر دیا ۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق ”را“ کا گرفتار افسر کل بھوشن یادیو بلوچستان کی علیحدگی پسند تنظیموں سے رابطے میں تھا اور اسے سدرن بلوچستان میں مکران ڈویژن سے گرفتار کیا گیا، اس کے قبضے سے مختلف دستاویزات، نقشے اور حساس آلات بھی برآمد ہو ئے ہیں ۔ ابتدائی تفتیش میں بھارتی جاسوس نے اعتر ا ف کیا ہے کہ وہ بھارتی نیوی میں کمانڈر رینک کا افسر ہےاس کے علیحدگی پسنداورفرقہ وارانہ تنظیموں سے رابطے تھے اور وہ پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات، بلوچستان اور کراچی کی پاکستان سے علیحدگی کی سازش کے مشن پر تھا ۔ مذکورہ افسر کافی عرصے سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مقیم رہا اور اس کے دہشت گردوں اور علیحدگی پسندتنظیموں کے ساتھ قریبی رابطے تھے اور وہ بلوچستان میں دہشت گردی کی کارروائیاں کرانے میں دہشت گردوں کی مالی مدد اور انہیں ہر قسم کا اسلحہ فراہم کرنے میں مدد کررہا تھا۔ اسلام آباد میں بھارتی افسرسے مزید تحقیقات کی جائے گی کہ وہ بلوچستان کے علاوہ کن کن علاقوں میں مقیم رہا اور ان کے بلوچستان میں علیحدگی پسند لیڈروں اور کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں سےکیسے رابطے ہوئے۔دریں اثناء وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری نے کہا ہے کہ ”را“ بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں ملوث ہے۔ بھارتی افسر کی گرفتاری اہم پیشرفت ہے۔جبکہ نمائندہ ’’جنگ‘‘ کے رابطہ کرنے پر وزیر داخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے را کے جاسوس کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ ’’را‘‘ کے جاسوس کی گرفتاری سے یہ بات پوری طرح سے ثابت ہو چکی ہے کہ بھارت بلوچستان میں علیحدگی پسندوں ، مذہبی فرقہ واریت اور دہشت گردی کی کارروائیاں کرا رہا ہے اسی مقصد کیلئے بھارت نے افغانستان میں قونصل خانے کھولے ۔ اْنہوں نے کہاکہ بلوچستان سے بھارتی فوج کے حاضرسروس افسر کے پکڑے جانے سے ان کے نیٹ ورک کے بارے میں بہت سی معلومات حاصل ہو نگی ۔علاوہ ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ بلوچستان گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے بارے میں ثبوت تو پہلے بھی تھے لیکن حاضر سروس افسر کے پکڑے جانے سے بڑا ثبوت اور کیا ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ ”را“ کے ایجنٹ کو خفیہ اطلاع پر حساس اداروں نے 3؍ روز قبل پاک افغان بارڈر کے قریب سے حراست میں لیا تاہم اس کی گرفتاری خفیہ رکھی گئی اسے پہلے کوئٹہ منتقل کیا گیا اوراب بھوشن یادیو کو تفتیش کے لئے اسلام آباد منتقل کردیا گیا ہے۔ بھارتی افسر علیحدگی پسند،مذہبی تنظیموں سے رابطے میں تھا۔
بلوچستان ’’را‘‘ کا حاضر سروس نیول کمانڈر گرفتار، رابطوں کا اعتراف
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
وہ 6 عام غذائیں جن سے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا















































