ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

تخت لاہور والے کوئی فرشتے نہیں کہ ان پر تنقید نہیں کی جاسکتی، شہلا رضا

datetime 24  مارچ‬‮  2016 |

فیصل آباد (نیوز ڈیسک)ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا نے کہا ہے کہ تخت لاہور کے نااہل شعبدہ باز حکمران کوئی فرشتے نہیں کہ ان پر تنقید نہیں کی جاسکتی۔ ن لیگ کی نااہلی اور دفتر خارجہ کی سنگین غفلت کی وجہ سے پاکستانی تاجر وں کو ماسکو ایئرپورٹ پر حبس بے جا میں رکھ کر روس نے بین الاقوامی اخلاقیات کی دھجیاں بکھیر دی ہیں۔کیا ہم اتنے ہی کمزور ہوچکے ہیں کہ ہمارے سفارت خانے تارکین وطن کی درپیش مشکلات اور مسائل سے لاعلم رہتے ہیں۔ جب تک کوئی چیز میڈیا پر نہیں آجاتی اس وقت تک ن لیگ کو ہوش نہیں آتا اور نہ ہی ان کے کانوں پر جوں رینگتی ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جھنگ صدر میں جشن نوروز کی تقریب میں شرکت کے بعد پیپلزپارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری محمد اعجاز چوہدری کی رہائش گاہ پیپلزسیکرٹریٹ سمندری روڈپرپارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پرسابق وفاقی مشیر ٹیکسٹائل ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ ، لال حسین راشد، محمد طاہر شیخ، میاں ارشد ندیم، سرمد راہی، سٹی صدر پی ایل بی رانا منظور، جنرل سیکرٹری رفیق عمار بھٹی بھی موجود تھے، سابق وفاقی مشیر ٹیکسٹائل ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ نے کہا کہ تارکین وطن امریکہ، یورپ اور سعودی عرب میں مختلف مسائل کا شکار ہیں لیکن حکومت کروڑوں روپے زرمبادلہ حاصل کرنے کے باوجود ان کے مسائل کے حل پر کوئی توجہ نہیں دیتی۔ وزیراعظم پاکستان روس میں پھنسے تارکین کی بازیابی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات کو یقینی بنائیں۔۔ انہوں نے کہا ن لیگی حکمران مرکز اور پنجاب میں عوامی توقعات پر پورا نہیں اتر سکے۔ بدقسمتی سے تین ماہ سے زائد کا عرصہ ہونے کے باوجودبلدیاتی نمائندے بے اختیار اور لاکھوں خرچ کرنے کے باجود پریشان ہیں۔ پنجاب میں میئرز اور ضلعی کونسل کے چیئرمینوں کے انتخابات کو لیگی قیادت جان بوجھ کر التواء میں رکھ کر اپنی نالائقی اور نااہلی کا عملی ثبوت دے رہی ہے۔ جبکہ دوسری جانب تین سال کا عرصہ ہونے کے باوجود پاکستان کے وزیرخارجہ کا عہدہ خالی پڑا ہے۔ قوم ایسے نااہل حکمرانوں سے قومی سلامتی کے امور کی بہتری کی کیا امید رکھ سکتی ہے؟؟

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…