منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

قوم جلد اپوزیشن کے گرینڈ الائنس کی خوشخبری سنے گی ‘ صاحبزادہ حامد رضا کا دعویٰ

datetime 24  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے دعویٰ کیا ہے کہ قوم جلد اپوزیشن کے گرینڈ الائنس کی خوشخبری سنے گی ،پاک سرزمین کے نام سے نئی جماعت ملکی سیاست میں تازہ ہوا کا جھونکا ہے،حکمرانوں نے قائد اعظم کے خواب چکنا چور کردیئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں صاحبزادہ ابو الخیر ڈاکٹر محمد زبیر، ثروت اعجاز قادری ، پیر اعجاز ہاشمی اور علامہ احمد علی قصور ی سمیت مختلف اہلسنّت رہنماﺅں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ این اے 101سے معمولی مارجن سے کامیابی ن لیگ کیلئے لمحہ فکریہ ہے،وزیر آباد میں جیت کی خوشی میںلیگی کارکنوں کی غنڈہ گردی قابل مذمت ہے۔ن لیگ کا این اے 101میں صرف 1600ووٹوں سے جیتنا بے معنی ہے۔انہوں نے کہا کہ داعش کے خلاف عالمی اتحاد ناگزیر ہو گیا ہے۔داعش عالمی امن کیلئے بڑا خطرہ بن چکی ہے۔حکومت شمالی وزیرستان میں روزگار کے فراہمی پر توجہ دے اور آئی ڈی پیز کی گھروں کو واپسی اور بحالی کیلئے اقدامات تیز کئے جائیں۔ قومی اتحاد ہی اندرونی و بیرونی دشمنوں کی موت ثابت ہو سکتا ہے۔آئی ایم ایف سے جان چھڑوانے تک معیشت مضبوط نہیں ہو گی۔ حکومت کے اسلام مخالف اقدامات اقدامات سے دین دار طبقہ اضطراب اور تشویش میں مبتلا ہے۔وزیر اعظم کا لبرل ازم کا نعرہ آئین کے منافی ہے۔ہم حکمرانوں سے پورے آئین پر عمل کا مطالبہ کرتے ہیں۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…