منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

اب پاکستان آنا تو سوچ سمجھ کر آنا!پاکستان نے کتنی بین الاقوامی ایئرلائنز پر جرمانے کئے؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 24  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایف آئی اے حکام نے جمعرات کی صبح بغیر پاکستانی ویزہ پربےنظیر انٹر نیشنل ائیر پورٹ اسلام آباد پہنچنے والے امریکی باشندے جوزف ہنری کو امیگریشن کی اجازت دینے سے انکار کرتے ہوئے اسی فلائٹ سے واپس بھیج دیا۔ وزارتِ داخلہ کی پالیسی کے مطابق امریکی شہری کو پاکستان لانے والی اومان ائی لائن کو جرمانے کا نوٹس بھجوا دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ وزیرداخلہ کے احکامات کی روشنی میں ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ غیر ملکی ائیر لائنز کو نہ صرف اس بات کا پابند بنایا گیا ہے کہ وہ کسی شخص کو بغیر ویزہ اوربغیر اجازت پاکستان نہیں لائیں گی بلکہ اس پالیسی کی خلاف وزری کرنے والی ائیرلانز پرباقاعدہ طور پربھاری جرمانے بھی عائد کئے گئے ہیں۔ ترجمان وزارتِ داخلہ کے مطابق اس ضمن میں پچھلے تین ماہ میں ایف آئی اے کی جانب سے مختلف ائیر لانز کونوے(90) لاکھ روپے جرمانے کے نوٹسز جاری کئے گئے ہیں جن میں سے اب تک چالیس لاکھ روپے سرکاری خزانے میں جمع ہو چکے ہیں۔ جن ائیر لائنز پر جرمانہ عائد کیا گیا ان میںایمیریٹس، چائنا سدرن، سعودی، ترکش، تھائی، اتحاد و دیگر ائیر لائنز شامل ہیں۔ترجمان نے کہا کہ ماضی میں جہاں ایک طرف بغیر ویزہ مختلف ملکوں کے شہریوں کوپاکستان آنے کی اجازت دے دی جاتی تھی وہاں شہریت کی تصدیق کیے بغیر ہی ملکی و غیر ملکی پروازوں کے ذریعے لوگوں کی ایک بڑی تعداد کو پاکستان کے حوالے کر دیا جاتا تھا اور اس سلسلے میں شاد ونادر ہی کبھی کوئی کاروائی دیکھنے میں آئی تھی۔ متعلقہ حکام کی اس مجرمانہ غفلت کے نتیجے میں جہاں ایک طرف پاکستانی ویزہ قوانین کی دھجیاں اڑائی گئیں وہاں مختلف شہریت کے حامل اور مختلف جرائم میں ملوث اشخاص کوپاکستانی قرار دے کر ملک میں لایا جاتا رہا اور یوں ملک کو جرائم پیشہ افراد کےلئے ڈمپنگ گراﺅنڈ بنا دیا گیا تھا۔ ترجمان نے کہا کہ وزیرِداخلہ نے ان بے ضابطگیوں کا نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی اے اور متعلقہ حکام کو سختی سے ہدایت کی کہ آئندہ اس سلسلے میں کسی قسم کی رعایت یا نرمی نہ برتی جائے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ وزیر داخلہ کی ان ہدایات کی روشنی میں ایف آئی اے نے پاکستان آنے والے درجنوں لوگوں کو نامکمل یا جعلی دستاویزات کی بنا پر اگلی ہی فلائٹ سے واپس بھیج دیا۔ کرکٹ کے مشہور کھلاڑی ڈینز جونز ، مشہور اداراکارہ شرمیلا ٹیگوراور دیگر مثالیں اس بات کا واضح مظہر ہے کہ ویزہ قواعد کے سلسلے میں کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور پاکستانی قانون سب کےلئے برابر ہے۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…