منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

دفترخارجہ نے روسی سفارتخانے سے رابطے تیز کرتے ہوئے معاملے کے حل کے لئے کوششیں تیز کردیں

datetime 24  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو/اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان سے روس جانے والے تاجروں کو روسی امیگریشن حکام نے ایئرپورٹ پر ہی روک لیا جبکہ دفترخارجہ نے روسی سفارتخانے سے رابطے تیز کرتے ہوئے معاملے کے حل کے لئے کوششیں تیز کردیں۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان سے روس جانے والے 188 پاکستانی تاجروں کو ماسکو ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نے روک لیا جنہیں موبائل فون کمپنی کنونشن کی تقریب اور سیروتفریح کےلئے بلایا گیا تھا، روسی امیگریشن حکام نے 84 تاجروں کو دستاویزات مکمل نہ ہونے کے باعث روک لیا جب کہ دیگر تمام تاجروں کو چھوڑ دیا۔دوسری جانب پاکستانی سفارتخانے کا عملہ بھی ایئرپورٹ پہنچ گیا جہاں پاکستانی تاجروں کی دستاویزات سے متعلق حکام سے بات چیت کی جارہی ہے، محصور تاجروں میں سے 80 افراد کا تعلق کراچی، 35 کا تعلق لاہور اور باقی کا اسلام آباد سے بتایا جا رہا ہے۔محصور تاجروں میں سے ایک تاجرعبدالواحد کا کہنا تھا کہ انہیں کچھ پتہ نہیں کیوں روکا گیا ہے، وہ ویزہ لے کر آئے ہیں، 3 دن ماسکو اور 3 دن سینٹ پیٹرزبرگ میں قیام کرنا تھا پہلے 2 3 لوگوں کو جانے دیا گیا جن میں وہ بھی شامل تھے۔ باقی لوگوں کو روک لیا گیا اورابھی ہم ایئرپورٹ پر ہی تھے کہ ہمیں بھی ڈھونڈ کر واپس لا کر ایک کمرے میں بند کردیا گیا ہے۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…