منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

نیب بارے مشاورت سے ایسا نظام بنانا چاہئے جس سے بدعنوان بچ نہ سکے اور کسی بیگناہ کی پگڑی اچھالی نہ جاسکے،سینیٹر پرویز رشید

datetime 24  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ نیب کے حوالے سے مشاورت سے ایسا نظام بنانا چاہئے جس سے بدعنوان بچ نہ سکے اور کسی بیگناہ کی پگڑی اچھالی نہ جاسکے ۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے عمران ظفر لغاری کی طرف سے قومی احتساب بیورو (نیب) کی کارکردگی سے متعلق ہونیوالی بحث سمیٹتے ہوئے وزیراطلاعات نے کہا کہ بحث میں اٹھائے گئے نکات توجہ کے قابل ہیں ، ایوان کو ان پر ضرور غور کرنا چاہئے، ایک رکن نے کہا کہ احتساب میں کسی کی پگڑی نہیں اچھالنی چاہئے بلکہ ایک دوسرے رکن نے کسی کی پگڑی اچھالنے سے گریز نہیں کیا، کے پی کے حکومت نے اپنے ہی بنائے ہوئے احتساب قانون کو تبدیل کیا جس پر ان پر تنقید بھی کی گئی، سابق وزیراعظم ظفر اللہ جمالی نے جن امور کی طرف توجہ دلائی ہے اس پر غوروخوض ہونا چاہئے، ماضی میں احتساب کے نام پر پارٹیاں توڑی اور نئی پارٹیاں بنائی گئیں، احتساب کے حوالے سے اچھی اور بری دونوں طرح کی کارکردگی موجود ہے، چیئرمین نیب کا تقرر حکومت اور اپوزیشن کی مشاورت سے ہوا وہ خود کہہ چکے ہیں کہ نیب بارے جائز شکایات کا ازالہ کرنے کی ضرورت ہے، مشاورت سے ایسا نظام بنانا چاہئے جس سے بدعنوان بچ نہ سکے اور کسی بےگناہ کی پگڑی اچھالی نہ جاسکے۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…