منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

آل پاکستان مسلم لیگ کا مصطفی کمال گروپ سے کوئی تعلق نہیں، احمد رضا قصوری

datetime 24  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نواب شاہ(نیوز ڈیسک)آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما نامور قانون دان احمد رضا قصوری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ اے پی ایم ایل کا مصطفی کمال گروپ سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہم کسی بھی جماعت یا گروپ کی حمایت یا مخالفت نہیں کرینگے۔بعض اخبارات میں شائع ہونے والی خبر پرانہوں نے نوٹس لیتے ہوئے وضاحت کی کہ مصطفی کمال کے پروگرام میں شریک ہونے والی خواتین کا آل پاکستان مسلم لیگ سے کوئی تعلق نہیں اگر کوئی پرویز مشرف کی تصاویر اٹھا کر کسی جگہ شرکت کرتا ہے تو ضروری نہیں کہ اس کا تعلق ہماری پارٹی سے ہی ہویہ بات انہوں نے نواب شاہ کے ضلع صدر اے ایچ صدیقی،جنرل سیکریٹری سید وصی احمد بخاری ودیگر عہدیداران سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی احمد رضا قصوری نے کہا کہ ملک کے اندرونی سیاسی حالات انتہائی نازک دور سے گزر رہے ہیں ایسے میں ہماری پارٹی پالیسی دیکھو اور انتظار کرو والی ہے انہوں نے کہا کہ وہ بہت ہی جلدنواب شاہ دورہ کرینگے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تنظیمی طور پر تمام کارکنان ممبرسازی کے عمل کو تیز کریں عوامی سطح پر رابطے بڑھائیں انہوں نے کہا پاکستان کو محب وطن بہادر اورکرپشن سے پاک لیڈر کی ضرورت ہے جوکہ پرویز مشرف کی صورت میں جلد پاکستانی عوام کو میسر ہوگی پرویز مشرف علاج کرانے کے فوری بعد پاکستان واپس آئیںگے۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…