پیر‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2025 

ہائیکورٹ نے شہباز شریف ،بیگم کلثوم نواز پر ویلتھ ،انکم ٹیکس کی عدم ادائیگی پر عائد ایک کروڑ 64لاکھ روپے کا جرمانہ کالعدم قرار دیدیا

datetime 24  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے وزیرا علیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اور خاتون اول بیگم کلثوم نواز پر ویلتھ ٹیکس اور انکم ٹیکس کی عدم ادائیگی پر عائد ایک کروڑ 64لاکھ روپے کا جرمانہ کالعدم قرار دیدیا۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت کی ۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف اور بیگم کلثوم نواز کی جانب سے طارق عزیز ایڈووکیٹ پیش ہوئے جنہوں نے موقف اپنایا کہ شہباز شریف اور کلثوم نواز ویلتھ اور انکم ٹیکس بروقت ادا کرتے رہے ہیں ۔1995سے 99ءتک بھجوائے گئے ٹیکس کیخلاف کمشنر کو اپیلیں دائر کیں ۔ اپیل کے فیصلے تک جرمانہ عائد نہیں کیا جا سکتا ۔ویلتھ ٹیکس کی مد میں 32،32لاکھ جبکہ انکم ٹیکس کی عدم ادائیگی پر 50،50لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جو غیر قانونی ہے ۔ محکمے کے لیگل ایڈوائزار نے موقف اپنایا کہ جرمانہ قانون کے مطابق عائد کیا گیا ۔ فاضل عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے شہباز شریف اور کلثوم نواز پر عائد کیا گیا ایک کروڑ 64لاکھ روپے کا جرمانہ کالعدم قرار دیدیا ۔ جرمانے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست 2002ءمیں دائر کی گئی تھی ۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)


ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…