پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

ورلڈ ٹی 20میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی ،سابق کرکٹرزکا بڑا مطالبہ

datetime 24  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کے سابق عظیم کرکٹرز نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کو دیکھتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم اور ڈومیسٹک کرکٹ کے ڈھانچے کو یکسر تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔قومی ٹیم کے سابق کپتان اور عظیم فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے کہا کہ تمام شعبوں میں پاکستانی ٹیم کی خامیاں عیاں ہو گئی ہیں اور وہاں اپنے حریف کوسوں دور ہیں۔وسیم اکرم نے کہا کہ میرا مطلب ہے کہ ہم کچھ بھی اچھا نہیں کر رہے، نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں شرجیل خان کی اننگ واحد مثبت پہلو تھا یا کسی حد تک محمد سمیع کی باؤلنگ، ورنہ ہم تمام ہی شعبوں میں انتہائی برے تھے۔انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے پاس دستیاب سب سے بہترین کھلاڑی ہیں، مسئلہ یہ ہے کہ ان میں سے اکثر عالمی معیار کے نہیں ہے اور اس کیلئے میں اپنے سسٹم کو ذمے دار سمجھتا ہوں جس میں بہت خرابیاں ہیں۔سوئنگ کے سلطان نے کہا کہ ہماری کرکٹ جدید دور کے کھیل سے دس سال پیچھے ہے، ہم نیوزی لینڈ جیسی ٹیموں کے مقابلے میں کافی پیچھے ہیں کیونکہ ہم نے دس سال سے اپنے سسٹم کو اپ گریڈ نہیں کیا، آپ اپنی غلطیوں کو دہرا کر مختلف نتائج کی توقع نہیں رکھ سکتے۔سابق عظیم بلے باز جاوید میانداد نے کہا کہ ایک ایسے شخص کو کپتان بنا رکھا ہے جو غیر مستقل مزاج ہے اور کسی کو نہیں پتہ کہ وہ کیسی کارکردگی دکھائے گا۔سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے کہا کہ شرجیل خان اور احمد شہزاد کی جانب سے بہترین آغاز فراہم کیے جانے کے بعد ہم نے وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کو اوپنر نے بھیج کر نیوزی لینڈ کے خلاف جیتی ہوئی بازی گنوا دی۔انہوں نے کہا کہ بیٹنگ آرڈر غلط تھا، ہم تمام ٹی وی پر بیٹھ کر چیخ چیخ کر کہہ رہے ہیں کہ بیٹنگ لائن کو ٹھیک کرو۔انہوں نے پاکستانی بلے بازوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ یہ تکنیکی طور پر درست نہیں، ان میں کوئی تکنیک ہی نہیں ہے، اگر آپ نہیں تکنیکی اعتبار سے دیکھیں تو ان میں سے کوئی بھی گراؤنڈ پر شاٹ نہیں کھیل سکتا۔پاکستان اپنا اگلا میچ جمعے کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا اور ایونٹ کے سیمی فائنل میں رسائی کی امیدیں برقرار رکھنے کیلئے ہمیں اسے ہر حال میں آسٹریلین ٹیم کو شکست سے دوچار کرنا ہو گا جس کے بعد ہندوستان کی آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے نتیجے میں پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بے چاری بھوک سے مر گئی


آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…