منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

چوہدری سرورسے ملاقات میں 24(ن) لیگیوں کاتحر یک انصاف میں شمولیت کا اعلان

datetime 24  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیو زڈیسک)تحر یک انصاف پنجاب کے صدارتی امیدوار چوہدری محمدسرورسے ملاقات میں (ن) لیگ کے24رہنماؤں نے ساتھیوں سمیت تحر یک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔ جمعرات کے روز (ن) لیگ کے لاہور سے محمد ارشد خان،ایا ز خان،عامر اقبال،‘ابرار احمد جبکہ ساروکی سے چوہدری محمد آصف،باواختر حسین،محمد اصغر وڑائچ،عامر شہزاد،محمد احسن رندوھاوا ،طارق محمود غوری،چوہدری امجد پرویز ،محمدعارف وڑائچ سمیت دیگر نے چوہدری محمدسرور سے انکے دفتر میں ملاقات کی اور تحر یک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کر دیا ہے جبکہ اس موقع پر چوہدری سرور نے پارٹی میں شامل ہونیوالوں کو خوش آمد ید کہتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور تحر یک انصاف کی کا میاب اورعوام دوست پا لیسوں کی وجہ سے تحر یک انصاف عوام کی حقیقی جماعت بن چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کر پٹ حکمرانوں کے ہاتھوں کو بھی ’’کڑے ‘‘لگانا ہوں گے‘(ن) لیگ صرف باتیں کرتی ہے عملی طور پر انکی کار کردگی زیر و ہے ‘کر پٹ اور نااہل حکمرانوں سے چھٹکارہ پوری قوم کی آواز بن چکی ہے ‘’’کمیشن مافیا ‘پر مبنی حکمران 20سال بھی اقتدار میں رہے لوڈشیڈ نگ جیسے ختم نہیں ہوگی ‘کر پشن کر نیوالی سیاسی جماعتیں ماضی کا حصہ بن جائیں گی آنیوالی حکو مت پاکستان تحر یک انصاف کی ہی ہوگی ‘لاہور کو ’’پیرس ‘‘بنانے کا دعویٰ کر نیوالے حکمرانوں نے غر یبوں کیلئے مہنگائی اور مسائل کے پہاڑ بنا دےئے ہیں آنیوالی نسلیں حکمرانوں کو کسی صورت معاف نہیں کر یں گی بلکہ ان سے ایک ایک ظلم اور ناانصافی کا حساب لیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ 2018تک بھی لوڈشیڈنگ ختم نہ ہونے حکومتی تصد یق کے بعد ثابت ہو چکا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کے پاس قوم کیلئے جھوٹ اور فریب کے سواکچھ نہیں اور حکمران اپنی سیاسی دکانداری چمکانے کیلئے صرف قوم کو بے وقوف بنا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگی حکومت کے ہر منصوبے میں کر پشن اور کمیشن ہے اس لیے حکمرانوں کی توجہ عوامی مسائل کا حل نہیں بلکہ ’’ذاتی مسائل‘‘کا حل ہے اور قوم کیلئے نااہل حکمران عذاب کی شکل اختیار کر چکے ہیں اور قوم انکو مزید برداشت کر نے کیلئے تیار نہیں ۔انہوں نے کہا کہ عوام تبدیلی کی جنگ میں عمران خان کے ساتھ ہیں اس لیے دنیا کی کوئی طاقت نیا پاکستان بننے سے نہیں روک سکتی۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…