بدھ‬‮ ، 12 اگست‬‮ 2026 

قومی اسمبلی اجلاس، کم عمر بچیوں سے شادی کی سزائیں بڑھانے کا ترمیمی بل متعلقہ کمیٹی کوارسال

datetime 24  مارچ‬‮  2016 |

اسلام آباد (نیوزڈیسک) قومی اسمبلی نے عمر رسیدہ افراد کی کم عمر بچیوں سے شادی کی سزائیں بڑھانے کا ترمیمی بل متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔ جمعرات کو ایم کیو ایم کی محترمہ کشور زہرہ نے بچوں کی شادی کا امتناع ایکٹ 1929 میں مزید ترمیم کرنے کا بل پیش کیاجس کی وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے مخالفت نہیں کی اور کہا کہ اس بل کو متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا جائے ، کشور زہرہ نے کہا کہ اس سے قبل یہ بل ماروی میمن نے پیش کیاتھا، قائمہ کمیٹی میں اسلامی نظریاتی کونسل نے اس کی مخالفت کی اور بل منظور نہ ہوسکا، انہوں نے کہا کہ اس وقت عمر رسیدہ افراد کی کم عمر بچیوں سے شادی کی سزائیں بہت کم ہیں، ان سزاؤں کو بڑھانے کیلئے بل لایا گیا ہے اس وقت سزا ایک ماہ قید اور ایک ہزار روپے جرمانہ ہے اس کو بڑھا کر تین سال قید اور تین لاکھ روپے جرمانہ کیا جائے، وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا کہ اس بل کو دوبارہ کمیٹی کو بھیج دیں، یہ شریعت کا معاملہ ہے ، اسلامی نظریاتی کونسل اس کو دوبارہ دیکھے گی ۔1973ء کے آئین کے تحت کوئی بھی قانون قرآن وسنت کے منافی نہیں بن سکتا ، ایسے تمام بلوں پر اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے لی جاتی ہے جو قرآن وسنت کے مطابق رائے دیتے ہیں۔ سپیکر نے کہا کہ اس بل کو دوبارہ کمیٹی کو بھجوا دیں جس کی ایوان نے منظوری دیدی اور بل متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…