بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

برسلزدھماکے،برطانوی وزیراعظم کاپاکستان کو خراج تحسین

datetime 23  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک) برطانوی وزیراعظم ڈیوڈکیمرون نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہاہے کہ برسلز حملوں نے پورے یورپ کو ہلاکررکھ دیا،یورپ کے انتہائی اہم شہرمیں اتنے دھماکوں کے بعد معلوم ہوا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ سے متاثرہ عوام پر کیا گزرتی ہوگی،گزشتہ روز ایک ٹی وی پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے کیمرون نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف سینہ سپر پاک فوج ،اورپاکستانی عوام کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے کیونکہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں ،انہوں نے کہاکہ آج ہم سب کو ایک ہونا ہوگا اوراس دہشت گردی جیسی لعنت کا ملکر خاتمہ کرنا ہوگا آج بھی ہم اپنے اختلافات بھلا کر دہشت گردی کے خلاف ایک نہ ہوئے توممکن ہے شدت پسند پوری دنیا کو تباہ کرکے رکھ دیں۔یادرہے کہ برطانوی وزیراعظم گزشتہ روز برسلز میں ہونے والے دھماکوں پر گفتگوکررہے تھے جس میں تقربیا چالیس افرادہلاک اوردرجنوں زخمی ہوئے،دھماکوں کے بعد برسلز پولیس چھاپہ مارکارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے اورمتعددشدت پسندوں کو مختلف مقامات سے گرفتارکرکے ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…