فیصل آباد (نیوز ڈیسک) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ شاہد آفریدی اور کچھ دیگر کھلاڑی چلے ہوئے کارتوس ہیں‘ عمر اکمل اور ساتھی کھلاڑی نے چھ اوورز میں ایک چوکا بھی نہیں لگایا‘ کرکٹ ٹیم میں گروپنگ صاف نظر آرہی ہے‘ سیاست کرنے والے کھلاڑیوں کو تاحیات بین کیا جائے۔ وہ بدھ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ عابد شیر علی نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں کھلاڑی ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے لئے کھیل رہے تھے۔ بدقسمتی سے بیٹسمینوں نے انتہائی ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ پورا ملک ٹی وی سکرین کے سامنے بیٹھا قومی ٹیم کے لئے فتح کی دعائیں مانگ رہا تھا ایسے میں مسلسل چھ اوورز میں ایک بھی چوکا نہ لگنا شرمناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ ٹیم میں گروپنگ صاف نظر آرہی ہے۔ شاہد آفریدی اور کچھ دیگر چلے ہوئے کارتوس ہیں۔ ان کھلاڑیوں کو نکال کر نئی ٹیم بنا کر نئے عزم کے ساتھ کھیلا جائے وہ شکست کھائیں گے بھی تو اتنی شرمناک نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سیاست کرنے والے کھلاڑیوں کو تاحیات بین کیا جائے۔
سیاست کرنے والے کھلاڑیوں کو تاحیات بین کیا جائے ،عابد شیر علی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سیف علی خان کا کرینہ کپور کے ساتھ تعلقات میں عدم تحفظ کا انکشاف















































