اسلام آباد(نیو زڈیسک)فیس بک پر متنازعہ ماڈل قندیل بلوچ کا پیج ایک شرط کے تحت دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے ۔بحال ہونے کے بعد فیس بک انتظامیہ نے شرط عائد کی ہے کہ نازیبا مواد اپ لوڈ نہیں کیا جائے گا جبکہ پہلے سے موجود مواد کو بھی ہٹانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے ۔ پیج بحال ہونے کے بعد اپنے پیغام میں قندیل بلوچ نے کہا ہے کہ اب کوئی ویڈیو اپ لوڈ نہیں کی جائیگی