بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

عامر لیاقت کو سیکورٹی نہیں دی گئی،نیا دھمکی آمیز خط بھی موصول

datetime 23  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ ریسرچ اسکالر ، 500بااثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل ،سابق وفاقی وزیر مملکت ، جنگ گروپ (مذہبی امور)کے گروپ ایڈیٹر اور جیو انٹرٹینمنٹ کے صدر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو تحریک طالبان کی جانب سے ممکنہ حملے کے خطرات کی اطلاعات اور اِس اہم ترین اطلاع کے افشا ہونے کے باوجود وفاقی و صوبائی حکومتوں کی جانب سے لاکھوں دِلوں کی دھڑکن اِس ممتاز اور بہادرمیزبان کی حفاظت کے لیے خاطر خواہ اقدامات تو د±ور کی بات ہے،کسی بھی سطح پر ا±ن سے رابطہ تک نہیں کیاگیا ہے۔گذشتہ روز جیو نیوز کے مقبول ترین پروگرام کیپیٹل ٹاک میں معروف میزبان اور سینئر ترین تجزیہ نگار و کالم نگار حامد میر کے ایک سوال کے جواب میں پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر تاج حیدر نے زور دےکر کہا تھا کہ عامر لیاقت حسین کی سیکیوریٹی کے لیے ا±ن کے کوارڈینٹر سے رابطہ کرلیاگیا ہے تاہم آج ”جنگ“ کے استفسار پر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے انکشاف کیا کہ ا±نہیں دہشت گردوں کی جانب سے ہاتھ سے لکھا ہوا ایک خط بھی آج موصول ہوا ہے جس میں لکھاگیا ہےکہ ”جب وزیر اعظم اور گورنر پنجاب کے بیٹے اغوا ہوسکتے ہیںتو تم کس کھیت کی مولی ہو، طالبان کے خلاف بولنا اور لکھنا بند کردو ورنہ ا±ڑا دیے جاﺅ گے “۔ ا±نہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ کائنات کی بدترین مخلوق نے جنہیں اللہ کے رسول ? نے جہنم کے کتے کہہ کر پکارا ہے ا±نہوں نے قتل کرنے کے لیے میرا انتخاب کیا ہے اور میں اللہ کا شکر گذار ہوں کہ ا±س نے مجھے اپنے حبیب? کے ایک قول کے مطابق کہ جو ”خوارج کے ہاتھوں ماراجائے وہ بہترین شہید ہوگا“ جیسے منصب کے لیے اِن درندوں کی دھمکیوں کے سامنے لاکھڑا کیا ہے۔ا±ن کا کہنا تھا کہ میرے لیے اللہ اور ا±س کے رسول ? ہی کافی ہیں اور اگر مجھے تکلفاً تحفظ فراہم کیا بھی جاتا تو میں شکریے کے ساتھ واپس کردیتا کیونکہ وزیر اعلی ہاﺅس کی حفاظت اور گورنر سندھ کا تحفظ ہم جیسے کیڑے مکوڑوں کی زندگی سے زیادہ اہم ہے تاہم تاج حیدر جیسی محترم شخصیت کو جو محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے لیے بھی قابلِ احترام تھے سندھ حکومت کے دفاع میں جھوٹ نہیں بولنا چاہیے تھا۔ا±نہوں نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتوں میں سے کسی بھی جانب سے ا±ن سے کوئی رابطہ کیا گیا ہے اور ناہی ”دکھاوے“ کے لیے ہی سہی کوئی سیکیوریٹی فراہم کی گئی ہے البتہ طالبان مسلسل رابطے میں ہیں اور یہ کہہ کر ا±نہوں نے ہنستے ہوئے مزید کہا کہ حکومت سے بہتر تو دہشت گرد ہیں جو کم از کم قتل کرنے کی دھمکیوں کے ساتھ رابطہ تو کررہے ہیں۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…