بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

ایبٹ آباد ‘بسالی میں ڈاکیتی کی واردات ‘ڈاکوؤں اور اہل علاقہ میں 5گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ

datetime 23  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایبٹ آباد (نیوز ڈیسک)ایبٹ آباد کے علاقے بسالی اور بانڈی میں تسلسل سے چوری کی وارداتیں لوگوں میں شدید خوف ہراس پھیل گیا ، گزشتہ رات ڈاکوؤں اور اہل علاقے میں پانچ گھنٹے تک مسلسل فائرنگ کا تبادلہ ہوا ، ایس پی ایبٹ آباد اور ڈی ایس پی کا متاثرہ علاقے کا دورہ ، سماج دشمن عناصر اور ٹمبرمافیا کی جلد قلع قمع کرنے کی یقین دہانی کرائی ،۔ تفصیلات کے مطابق ضلع ایبٹ آباد کے دور درز علاقے بسالی اور بانڈی میں گزشتہ چند روز سے مسلسل ڈکیتی کی وارداتوں سے خوف وہراس پھیلا ہوا ہے ۔ گزشتہ رات محلہ بسالی کے ایک گھر میں جدید اسلحے سے لیس بارہ افراد نے گھنسے کی کوشش کی تاہم ہلخانہ کی جانب سے شور مچانے پر اردگرد کے دیگر افرادجمع ہو گئے ۔ جس کے بعد ڈاکوؤں اور اہل علاقہ کے درمیان 5گھنٹوں تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ تاہم پولیس کے پہنچنے سے پہلے پہلے مسلح ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ جس کے بعد آج ایس پی اور ڈی ایس پی نے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا اور لوگوں سے ملاقات کی ۔ اس دوران لوگوں نے ایس پی کو بتایا کہ ڈی ایس پی جمیل الرحمان ٹمبر مافیا کو بری طرح کھٹک رہا ہے ۔ نئے ڈی ایس پی نے ملک و قوم کو نقصان پہنچانے والوں کاراستہ روکا ہوا ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہ لوگ ایسی گھناؤنی وارداتوں کے تحت انہیں بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ مسلسل چوریوں اور گھر وں پر فائرنگ کے واقعات کے ٹمبر مافیا اور جرائم پیشہ عناصر ہیں جن کا مقصد علاقے میں خوف وہراس پھیلانے اور ڈی ایس پی کی ساکھ کو نقصان پہچانا ہے ۔ لوگوں نے واضح کیا کہ اگر ڈی ایس پی کا تبادلہ ہوا تو ڈی پی او آفس کا گھیراؤ کرینگے۔‎‎



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…