بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

دہشت گردی کیخلاف آرمی چیف کی کوششوں کو سراہتے ہیں،سےد قائم علی شاہ

datetime 23  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)وزیر اعلیٰ سند ھ سید قائم علی شاہ نے پوری قوم کو 76ویں یوم پاکستان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ملک تمام مذاہب کے ماننے والوں کا ہے۔ مزار قائد پر پرچم کشائی کی تقریب کے بعد میڈ یا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف آرمی چیف کی کوششوں کو سراہتے ہیں،قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں،قانون نافذ کرنے والے اداروں اور رینجرز کی کاوشوں سے ملک میں امن قائم ہوا۔ وزیر اعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ افسران کے تقرر اور تبادلے کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں،حکومت کو پتہ ہے کہ کس افسر کو کہاں تعینات کرنا ہے،غلط افسر تعینات کر دیا تو لوگ حکومت کو ہی برا بھلا کہیں گے تاہم حکومت انسانی حقوق اور غریبوں کی زندگیاں بہتر کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس موقع پر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن تاریخی ہے ، گزشتہ سال اور اس سال کے 23 مارچ میں بہت فرق ہے اور کراچی میں امن و امان کی صورت حال اور حالات اس سال بہتر ہوئے ہیں۔ ان کامزید کہنا تھا کہ امن و امان کے باعث ملک میں بڑے پراجیکٹس پر کام جاری ہے،صوبائی حکومت کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…