منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں اجتماعی شادی کی تقریب

datetime 22  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوزر ڈیسک) وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں اجتماعی شادی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔میزبان تھے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان۔پشاور کا وزیر اعلیٰ ہاؤس بنا شادی ہال، میزبان بنے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک، اس موقع پر 45 جوڑے شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ ہر جوڑے کو ڈیڑھ ڈیڑھ لاکھ روپے سلامی کے طور پر دیے گئے۔ عمران خان نے کہا کہ وہ مستقبل میں بھی عوامی فلاح کے کام کرنا چاہتے ہیں۔ اجتماعی شادیوں کا اہتمام خیبر پختونخوا ویمن کمیشن نے کرایا تھا۔ جوڑوں کا تعلق پشاور، نوشہرہ، مردان، چارسدہ، سوات اور درگئی سے تھا جن کی شادیاں وسائل نہ ہونے کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہو رہی تھیں۔دعوت ولیمہ کا اہتمام بھی تھا جبکہ نئے جوڑوں نے یادگار لمحات کو کیمرہ کی ا?نکھ سے محفوظ کر لیا۔ خیبر پختونخوا حکومت نے مستقبل میں مزید ڈیڑھ سو جوڑوں کی اجتماعی شادیاں کرانے کا اعلان کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…