بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

افغان طالبان سے الگ ہونیوالے دھڑے کے سربراہ ملا محمد رسول کوپاکستان میں گرفتارکرلیاگیا

datetime 22  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(نیوزڈیسک) افغان طالبان سے الگ ہونیوالے دھڑے کے سربراہ ملامحمدرسول کوپاکستان میں گرفتارکرلیاگیا ہے افغان ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ ملارسول کوزابل صوبہ میں ملااخترمنصورکے حامیوں کے ساتھ لڑائی کے بعدفرار ہونے کے بعدپاکستان میں داخل ہونے کے وقت گرفتارکرلیاگیا ہے ۔محمدرسول کوچند ماہ پہلے طالبان سے الگ ہونیوالے دھڑے کاسربراہ بنایاگیاتھا جس کے بعدان کے اورملااخترمنصورکی قیادت میں طالبان کے بڑے گروپ کے درمیان صوبہ زابل ،صوبہ فرح اورہرات میں لڑائیاں ہوئی تھیں زابل کی لڑائی میں مشہورکمانڈرمنصورداداللہ اوردرجنوں افراد ہلاک ہوگئے تھے منصورداداللہ محمدرسول کی قیادت میں طالبان دھڑے کے نائب سربراہ تھے ۔افغان ذرائع کاکہنا ہے کہ لڑائی میں شدت کے بعدافغان علماءنے دونوں فریقوں کے درمیان جنگ بندی کرائی تھی لیکن کچھ عرصہ پہلے جنگ بندی ختم ہوگئی تھی جس کے بعدکئی علاقوں میں طالبان گروپس کے درمیان دوبارہ لڑائی چھڑ گئی تھی دوبارہ لڑائی چھڑنے کے بعدملارسول اوران کے نائب عبدالمنان نیازی لڑائی سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ملارسول کوپاکستان آتے ہوئے گرفتارکرلیاگیا ہے۔الگ ہونے کے بعدملارسول اوران کے ساتھیوں نے پاکستان کیخلاف ایک مہم کاآغاز بھی کیاتھا اس گروپ کے بارے میں خیال کیاجاتا ہے کہ ان کے بنانے میں افغان انٹیلی جنس کاہاتھ ہے محمدرسول کی قیادت میں طالبان سے الگ ہونیوالے گروپ نے افغانستان کے کئی علاقوں میں اجتماعات کئے تھے تاہم افغان حکومت نے ان کیخلاف کوئی ایکشن نہیں لیاتھا۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…