بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن اور مسلم کانفرنس کے اتحادی فارمولے میں مزید 36گھنٹے کی توسیع

datetime 22  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفرآباد (نیوز ڈیسک) آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن اور مسلم کانفرنس کے اتحادی فارمولے میں مزید 36گھنٹے کی توسیع وزیر اعظم پاکستان کا دورہ مظفرآبا د ملتوی جشن سجاوٹ کھوہ کھاتے میں لاکھوں روپے کے جھنڈے پوسٹرز راتوں رات غائب کارکنوں میں مایوسی 3روز میں آزاد کشمیر میں جمع ہونے والی پولیس فورس بھی اپنے اپنے اضلاع کو روانہ۔ آئندہ تین سے چار روز میں دوبارہ دورہ مظفرآباد کا اعلان ہوگا۔ میاں محمدنواز شریف نے راجہ فاروق حیدر خان کی دعوت پر مظفرآباد ان کی رہائش گاہ پر پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کی صدارت بھی کرنی تھی جو آخر وقت میں دورہ ملتوی کرنا پڑا جبکہ دورہ قومی اسمبلی کے اجلاس اور پاکستان میں مصروفیات کی وجہ سے ملتوی کرنا پڑا جبکہ ذرائع کے مطابق اندروں خانہ مسلم کانفرنس اور ن لیگ کے درمیان اتحادی فارمولے میں مزید وقت درکار تھا جسکو حتمی فیصلہ میاں محمد نواز شریف نے کرناتھا مگر فارمولا طے نہ ہونے کی وجہ سے اچانک دورہ ملتوی کرنا پڑا دوسری جانب مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی جانب سے شہر بھرکو دلہن کی طرح سجایا گیا بڑے بڑے پوسٹر اور بینرز مختلف اعلیٰ شخصیات کے نام سے لگائے جو چند گھنٹوں میں یا تو اتار لیے گئے یا پھر کارکنوں نے پھاڑ دیے جن پر لاکھوں روپے خرچ کئے گئے تھے جبکہ دوسری جانب میاں محمد نواز شریف کے دورہ مظفرآباد کو موقع پر سیکورٹی پلان کے تحت آزاد کشمیر کے تمام اضلاع سے پولیس کی نفری مظفرآباد طلب کر لی گی تھی جو واپس چلی گئی ہے جن کے ہونے والے اخراجات لاکھوں میں بتائے جاتے ہیں۔تمام کے تمام انتظامات دھرے کے دھرے رہ گئے۔ نواز شریف آئندہ 36گھنٹوں میں پھر ایک مرتبہ مظفرآباد کا دورہ کریں گے جس میں ان کے ہمراہ سابق وزیرا عظم آزاد کشمیر و مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر سردار سکندر حیات خان ن لیگ کے مرکزی چیئرمین راجہ ظفرالحق ، وزیر امور کشمیر چوہدری برجیس طاہر ،خواجہ سعد رفیق، خواجہ آصف، پرویز رشید، معاون خصوصی آصف کرمانی، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن بھی شریک ہوں گے۔ آزاد کشمیر سے راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں چوہدری طارق فاروق، شاہ غلام قادر، چوہدری محمد عزیز، عبدالخالق وصی، بحثیت ممبر پارلیمانی بورڈ شریک ہونگے۔ میاں نواز شریف کے صدر کی ترجیحات کے مطابق قیام مسلم لیگ ن کے وقت اعلان کردہ آزاد کشمیر کے فیصلے آزاد کشمیر میں جماعت کے صدر کے گھر پر سیاسی فیصلوں کی ابتداءکرنا چاہتے ہیں جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی اجلاس مسلم لیگ ن کی انتخابی تیاریوں کو حکمت عملی اور آزاد کشمیر کے عوام کی آمدہ مالی ترقی خوشحالی کے لیے منشور ترجیحات کا تعین کیا جارہا ہے۔ اجلاس سے قبل اسلام آباد میں وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف اور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار سکندر حیات کے درمیان اہم ملاقات ہوگی جس میں دونوں رہنما ابتدائی مشاورت کریں گے۔ اور آزاد کشمیر میں مسلم کانفرنس کے ساتھ اتحاد کے فارمولے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اجلاس کا ایجنڈا راجہ فاروق حیدر نے فائنل کر لیا ہے جس کے مطابق ترجیحات کو حتمی شکل دی جائے گی۔ وزیراعظم کی آمد کے حوالے سے مسلم لیگ ن نے تیاریاں شروع کر دیں ہیں ان کی آمد بروزمنگل متوقع تھی تاہم پاکستان میں قومی اسمبلی کے اجلاس سیمت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب بھی کرنا تھا اب سیای تجزیہ نگاروں کے مطابق مسلم کانفرنس کے اتحاد میں مزید وقت کی وجہ سے دورہ دو یا تین دن کے لیے ملتوی کیا یا پھر کچھ اور۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…