منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

پٹھان کوٹ حملہ ’ پاکستان کی جے آئی ٹی کو بھارتی ویزے مل گئے ’ ٹیم 27مارچ کو بھارت روانہ ہوگی

datetime 22  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) پٹھان کوٹ حملوں کی تحقیقات کے لیے پاکستان کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کو بھارتی ویزے مل گئے۔ جے آئی ٹی 27 مارچ کو بھارت روانہ ہو گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کی پٹھان کوٹ ایئربیس پر حملوں کی تحقیقات کےلئے پاکستان نے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی تھی اور بھارت سے متاثرہ جگہ کے معائنے کی درخواست کی۔ پاکستان میں بھارتی سفارت خانے نے جے آئی ٹی کے تمام ممبران کو ویزے جاری کر دئیے۔5رکنی جے آئی ٹی کی قیادت ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی رائے طاہر کر رہے ہیں ¾جے آئی ٹی کے دیگر ارکان میںکرنل تنویر،کرنل عرفان مرزا،عظیم ارشد، اور شاہد تنویر شامل ہیں۔جے آئی ٹی کے ارکان براستہ دہلی پٹھان کوٹ ایئربیس جائیں گے اور بھارتی حکومت کی جانب سے ملنے والے شواہد کی روشنی میں تحقیقات کریں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق کے مطابق جے آئی ٹی نے پٹھان کوٹ حملے پر 50سے زائد سوالوں پر مشتمل سوالنامہ بھی تیار کیا یہ سوالات بھارتی حکام سے کئے جائیں گے۔پٹھان کوٹ ایئربیس پر حملہ 2جنوری کو ہوا تھاجس کا مقدمہ گوجرانوالہ میں بھی درج کیا گیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…