بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

ہم پارلیمنٹ میں جنگ نہیں چاہتے ’ چوہدری نثار علی خان نوازشریف کو بے عزت کراناچاہتے ہیں’خورشید شاہ

datetime 22  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہم پارلیمنٹ میں جنگ نہیں چاہتے ’ چوہدری نثار علی خان نوازشریف کو بے عزت کراناچاہتے ہیں ’برے سے برا وقت آجائے تو بھی پارلیمنٹ کے خلاف نہیں جائینگے ’ چوہدری نثار کے خلاف تحریک استحاق واپس لینے کا فیصلہ ابھی تک نہیں کیا ’ قومی ائیر لائن کی نجکاری سے متعلق تمام امور کا جائزہ بھی 7 اپریل کو کمیٹی ہی لے گی۔ منگل کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہاکہ جس شخص کو غدار قرار دیا گیا،ہم نے اس سے حلف لیا تھا حلف لینے کی وجہ سے ہی ہم نے اس کے خلاف غداری کا مقدمہ درج نہیں کیا ہم 5 سال پرویز مشرف کے خلاف عدالت نہیں گئے تو اب کیوں جاتے؟ ۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ نے نواز شریف کو مشرف پر غداری کا مقدمہ درج کرنے کی اجازت دی تھی اب مشرف کو بیرون ملک بھیجنے کے معاملے سے متعلق پارلیمنٹ سے مشاورت کی جاتی، غداری کا مقدمہ 12 اکتوبر سے شروع ہوتا تو سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری بھی لپیٹ میں آسکتے تھے ؟ سید خورشید شاہ نے کہا کہ ہمارے ساتھ این آر او کو جوڑا جارہا ہے ¾ہم نے جو این آر او کیا تھا اس کا فائدہ تمام سیاسی جماعتوں نے اٹھایا ۔ نواز شریف اور ان کے بھائی این آر او کے بغیر وطن واپس نہیں آسکتے تھے یہ پہلی ڈیل نہیں جس مشرف نے نواز شریف کو ڈیل کے ذریعے بیرون ملک بھیجا اسی نے مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی ۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اپنے کچھ وزرا سے ڈرتے اور گھبراتے ہیں اور چوہدری نثار تو ان کو بے عزت کرانا چاہتے ہیں،ہم نے چوہدری نثار کے خلاف تحریک استحاق واپس لینے کا فیصلہ ابھی تک نہیں کیا ۔پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے سید خورشید شاہ نے کہاکہ حکومت نے پی آئی اے بل کو 3 ہفتوں کے لئے موخر کردیا ہے یہ کسی کی ہار یا جیت نہیں پارلیمنٹ اور جمہوری اداروں کی جیت ہے حکومت نے گھٹنے ٹیکے یا نہیں اس پر کوئی بات نہیں کروں گا اور نہ ہی میڈیا اس معاملے پر کوئی بات کرے ۔ انہوںنے کہاکہ 7 اپریل کو پارلیمانی کمیٹی اپنی رپورٹ پیش کرے گی جب کہ قومی ائیر لائن کی نجکاری سے متعلق تمام امور کا جائزہ بھی 7 اپریل کو کمیٹی ہی لے گی اور 11 اپریل کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے گا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…