سندھ پولیس نے بھی کراچی آپریشن پر ضربیں لگانا شروع کردیں،رینجرز کی پولیس کےخلاف محکمہ داخلہ سے شکایت

22  مارچ‬‮  2016

کراچی(نیوز ڈیسک) سندھ حکومت کے بعد سندھ پولیس نے بھی کراچی آپریشن پر ضربیں لگانا شروع کردی ہیں۔ 26اہم اور خطرناک ملزموں کی جے آئی ٹیز میں روڑے اٹکانے پر رینجرز نے محکمہ داخلہ سے شکایت کی ہے محکمہ داخلہ نے ایس ایس پیز کوجے آئی ٹیز فوری طور پر مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس نے آپریشن کے دوران گرفتار ہونے والے 26 خطرناک ملزموں کی جے آئی ٹیز میں روڑے اٹکانے شروع کر دیئے ہیں ۔دستاویزات کے مطابق ایس ایس پی انوسٹی گیشن ساﺅتھ ون اور ٹو عزیر بلوچ، عدنان عرف اے ڈی، سلیم دیدگ اور سعید بلوچ سمیت 16 ملزموں کی مشترکہ تفتیشیں مکمل نہیں کر رہے ہیں۔ایس ایس پی انوسٹی گیشن ویسٹ ون اور ایس ایس پی انوسٹی گیشن ویسٹ ٹوخرم موٹا نائن زیرو کے سیکیورٹی انچارج منہاج قاضی اور مقصود عرف بھولا بچا سمیت 5 خطرناک ملزموں کی جے آئی ٹیز کرانے سے کترا رہے ہیں۔ایس ایس پی ایسٹ اور ایس ایس پی کورنگی ناصر مچھڑ اور محسن عرف لمبا سمیت 5ملزموں کی مشترکہ تفتیشوں میں تاخیر کا باعث ہیں۔رینجرز کی جانب سے جے آئی ٹیز میں تاخیر کی شکایت محکمہ داخلہ سندھ سے کی گئی تو محکمہ داخلہ نے سندھ پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی سندھ سے کہا کہ جے آئی ٹیز میں غیر ضروری تاخیر سندھ حکومت کے لیئے قانونی پیچیدگیاں پیدا کرنے کا باعث بن سکتی ہیں لہذا جے آئی ٹیز مکمل کر کے رپورٹ فوری طور پر ارسال کی جائے۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…