دنیا میں مصرسب سے زیادہ ایک ہزار دنوں کےلئے پانی ذخیرہ کر رہا ہے ،پاکستان کی استعداد محض 30روز ہے

22  مارچ‬‮  2016

لاہور(نیوز ڈیسک)دنیا میں مصرسب سے زیادہ ایک ہزار دنوں کےلئے پانی ذخیرہ کر رہا ہے جبکہ پاکستان کی استعداد محض 30روز ہے ،پانی کے مختلف ذرائع استعمال کرنے کی بجائے پاکستان میں زیر زمین پانی کا استعمال کئی گنا بڑھنے سے آنے والے سالوں میں انتہائی خطرناک نتائج سامنے آئیں گے۔ یہ بات سابق ڈائریکٹر جنرل واٹر مینجمنٹ مشتاق احمد گل نے پانی کے عالمی دن کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ چین ، بھارت ،مصر اور متحدہ عرب امارات پانی کےلئے صحراﺅں کو بھی استعمال میں لے آئے ہیں اور وہاں ہر طرح کے وسائل کو استعمال میں لایا جارہا ہے جبکہ ہمارے ہاںصرف زیر زمین پانی کو استعمال میں لایا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اکیسویں صدی میں بھی پاکستان ایسا ملک ہے جو پانی کو سمندر میں پھینک کر ضائع کر رہا ہے ۔بد قسمتی سے ہم پانی کے دیگر ذرائع کو استعمال میں لانے کی بجائے زیر زمین پانی کو پمپنگ کے ذریعے استعمال کر رہے ہیں جس کے آنے والے سالوں میں انتہائی خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ مصر دنیا میں سب سے زیادہ ایک ہزار دنوںکےلئے پانی ذخیرہ کر رہا ہے ۔ اسی طرح امریکہ بھی تقریباً تین سال کےلئے پانی ذخیرہ کرنے کی استعداد رکھتا ہے ۔ بھارت 120سے 200دنوں کے لئے پانی ذخیرہ رکھتا ہے جبکہ پاکستان میں محض یہ استعداد 30روز ہے اور یہ المیہ ہے کہ ہم اپنا پانی ضائع کر رہے ہیں۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…