کراچی(نیوزڈیسک)حساس اداروں نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیزجان بلوچ کی نشاندھی پرکراچی کے علاقے کیماڑی میں کارروائی کرکے سیاسی جماعت کے رہنما کو حراست میں لے لیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق رات گئے حساس ادارے نے کیماڑی میں کارروائی کرکے سیاسی جماعت کے رہنما دلاور شاہ کو گرفتار کرلیا، ذرائع کے مطابق دلاور شاہ کو عزیر بلوچ کی نشاندہی پرگرفتارکیا گیا ہے،دلاورشاہ گینگ وار کا سہولت کار بھی ہے، حساس اداروں نے ملزم کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔دلاور شاہ نے گزشتہ عالم انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پرصوبائی اسمبلی کی نشست پرانتخابات میں بھی حصہ لیا تھا۔دلاور شاہ کے لیاری گینگ وار سے انتہائی قریبی تعلقات تھے ،ذرائع کے مطابق دلاور شاہ کو لیاری گینگ وار کے کارندوں اور لیڈروں کے سہولت کار ہونے کے شبہ میں گرفتار کیا گیا ہے۔