ڈاکٹرعاصم کیس ،انیس قائمخانی ، قادر پٹیل اور سلیم شہزاد کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

22  مارچ‬‮  2016

کراچی (نیوز ڈیسک)انسداد دہشتگردی عدالت نے ڈاکٹر عاصم کیس میں مفرور ملزمان انیس قائمخانی ، قادر پٹیل ، سلیم شہزاد کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے سماعت 2 اپریل تک ملتوی کردی ہے۔منگل کو انسداد دہشتگردی عدالت میں ڈاکٹر عاصم کیس سے متعلق سماعت ہوئی۔ ڈاکٹر عاصم حسین ، سمیت ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر ، رو¿ف صدیقی ، پاسبان کے جنرل سیکریٹری عثمان معظم عداالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے مفرور ملزمان سے متعلق رپورٹ طلب کی جس پر تفتیشی افسر نے موقف اپنایا کے انیس قائمخانی ڈیفنس میں واقع میں بنگلے میں رہائش پذیر ہے، وہاں افتخار عالم سے ملاقات ہوئی ، انکا کہنا تھا انیس قائمخانی حیدر آباد میں ہیں ، اسلئے گرفتار عمل میں نہیں لائی جاسکی جبکہ سلیم شہزاد کی گرفتاری کیلئے سیکریٹری داخلہ کو خط لکھ دیا گیا ہے، اب تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔عدالت نے قادر پٹیل کی عدم گرفتاری پر برہمی کا اظہار کیا، دوسری جانب وکیل انور منصور خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عاصم کی عدالت میں حاضری کی خبر نہیں تھی ، ڈاکٹر عاصم خود اپنی مرضی سے عدالت میں پیش ہوئے۔ڈاکٹروں کی جانب سے آرام کی ہدایت کی گئی ہے۔ عدالت نے مفرور ملزمان انیس قائمخانی ، قادر پٹیل ، سلیم شہزاد کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے سماعت 2 اپریل تک ملتوی کردی۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…