اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاک فوج نے ملک کو بحران سے نکالا ہے‘ سارے سیاست دان جرنیلوں کے پیدا کئے ہوئے ہیں۔ اصل میچ پاکستان اور بھارت کا تھا جو پاکستان ہار گیا ہے‘ ہم پی آئی اے کی نجکاری نہیں ہونے دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے ملک کو بحران سے نکالا ہے اور قوم بحران سے نکل آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سارے سیاست دان جرنیلوں کے پیدا کئے ہوئے ہیں اور یہ فوج کی نرسری سے تیار ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کا معاملہ 3 ہفتوں پر چلا گیا ہے۔ ہم پی آئی اے کی نجکاری نہیں ہونے دیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف چلا گیا ہے اس سے پہلے بے نظیر بھٹو کو دوبئی سے بلانے کی کوشش کی گئی تھی مگر وہ واپس نہیں آئیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کی کارکردگی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اصل میچ پاکستان اور بھارت کا تھا جو پاکستان ہار گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 23 مارچ کا دن میرے ایمان‘ جذبہ اور جوش کا دن ہے۔
تمام سیاست دان فوج کی نرسری سے تیار ہوئے ہیں،شیخ رشید
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی















































