ہفتہ‬‮ ، 15 فروری‬‮ 2025 

بالاخر مصطفی کانجو کیخلاف فیصلہ آگیا

datetime 14  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) لاہور کی مقامی عدالت نے بغیر لائسنس کلاشنکوف رکھنے کے مقدمے میں بیرون ملک فرار ہونے اور عدالتی نوٹسز کی عدم تعمیل پرملزم سابق وزیر مملکت کے بیٹے مصطفی کانجو کو اشتہاری قراردےدیا۔ گزشتہ روز لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ اکرم آزاد نے مصطفی کانجو کے خلاف کیس کی سماعت کی، تعمیل کنندہ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ مصطفی کانجو بیرون ملک فرار ہو چکا ہے اور جان بوجھ کر عدالت میں پیش نہیں ہو رہا جبکہ سرکاری وکیل سید محمد زرغام نے عدالت کو بتایا کہ ملزم مصطفی کانجو کے خلاف تھانہ شمالی چھاؤنی میں بغیر لائسنس کلاشنکوف رکھنے کا مقدمہ درج ہے۔انہوں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم مصطفی کانجو نے اسی کلاشنکوف سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں راہگیر طالبعلم زین جاں بحق ہوا تھا۔سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ زین قتل کیس سے بریت کے بعد سے لے کر آج تک ملزم مصطفی کانجو اس مقدمے میں اپنی بےگناہی ثابت کرنے کے لئے حاضر نہیں ہوا۔جس پر عدالت نے مصطفی کانجو کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ملزم کی جائیداد ضبط کرنے کی کاروائی کا آغاز کر نے کا حکم دیتے ہوئے ملزم کے نام پر موجود منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…