جمعہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2025 

حکمرانوں نے ممتاز قادری کو پھانسی دیکر ثابت کرد یاقوم کے وفادار نہیں ،مفتی محمدنعیم

datetime 12  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک) جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کہاکہ تحفظ ناموس رسالت ہر مسلمان کی ایمانی ذمہ داری ہے ،علماء کرام کو متحد ہوکرملک کو سکولر بنانے کی سازشوں کو ناکام بنانے کی ضرورت ہے،پاکستان اسلامی ریاست ہے اس کوسیکولر بنانے کی کوششیں ناکام ہوں گی ، موجودہ وفاقی حکمرانوں نے ممتاز قادری کو پھانسی دیکر ثابت کرد یاقوم کے وفادار نہیں بلکہ بیرونی آلہ کار ہیں ۔ہفتہ کو جامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری بیان میں رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے جماعت اسلامی کی جانب سے نکالی جانے والی تحفظ ناموس رسالت ریلی کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ قومی امنگوں کے خلاف ممتاز قادری کو عجلت میں پھانسی دیکر حکمرانوں نے ثابت کردیا کہ انھیں عوامی امنگوں سے کوئی سروکار ہے نہ دین ومذہب سے،وہ بیرونی قوتوں کے آلہ کار ہیں،جن کے اشارے پر کوئی بھی قدم اٹھاسکتے ہیں۔تحفظ ناموس رسالت مارچ ایک اچھی پیش رفت ہے،لیکن اتنا کافی نہیں، موجودہ حالات میں مذہبی جماعتوں کو انفرادی کوششوں کے ساتھ اجتماعی طور پر بھی منظم ہونے کی ضرورت ہے، وطن عزیز اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…