بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

دنیا کی 800بہترین یونیورسٹیز میں پاکستان کی 6جامعات شامل،نام سامنے آگئے

datetime 10  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) دنیا کی ممتاز یونیورسٹیوں کی درجہ بندی جاری کرنے والی برطانوی مشہور ایجنسی کواک ریلی سائمنڈز(کیو ایس)نے دنیا کی 800 ممتاز جامعات میں پاکستان کی 6یونیورسٹیوں اور انسٹیٹیوٹ کو شامل کیا ہے۔برطانوی ادارے کی جانب سے جاری کی گئی فہرست میں پاکستان کی نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی(نسٹ)، قائداعظم یونیورسٹی (کیو اے یو)، لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنس( لمز)، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یوای ٹی)، کراچی یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف لاہور شامل ہیں جنہیں دنیا کی 800بہترین جامعات میں شامل کیا گیا ہے۔فہرست کے مطابق نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کو انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے زمرے میں340واں نمبر دیا گیا ہے، قائد اعظم یونیورسٹی کا نمبر651ہے جبکہ لمز، یو ای ٹی اور جامعہ کراچی کا نمبر701+ ہے۔دوسری جانب بھارت کی15جامعات اس فہرست میں شامل ہیں جن میں بنگلور میں واقع انڈین انسٹیٹیوٹ آف سائنس اور دہلی میں واقع انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کو 200کے دائرے میں رکھتے ہوئے بالترتیب 147اور 179نمبر پر رکھا گیا ہے۔کیو ایس رینکنگ کے مطابق میساچیوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی(ایم آئی ٹی)، کیمبرج یونیورسٹی، اسٹینفرڈ یونیورسٹی، کیلیفورنیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، آکسفورڈ یونیورسٹی، یونیورسٹی کالج لندن، امپیریل کالج لندن، ای ٹی ایچ زیورخ اور یونیورسٹی آف شکاگو کو دنیا کی 10بہترین یونیورسٹیوں کا اعزاز حاصل ہے۔حال ہی میں اعلی تعلیمی کمیشن نے سال 2015کے عمومی زمرے میں قائد اعظم یونیورسٹی کو پہلا نمبر دیا ہے جبکہ پنجاب یونیورسٹی کو دوسرا اور نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو تیسرا نمبر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ کیو ایس رینکنگ میں کسی جامعہ کا معیار جانچنے کے لیے کئی اہم عوامل کو دیکھا جاتا ہے جن میں اکیڈمی کے معیار کو 40 فیصد، ملازموں کے معیارکو 10 فیصد، فیکلٹی اور طالب علموں کی شرح کو 20 فیصد، بین الاقوامی فیکلٹی کی شرح کو 5 فیصد اور بین الاقوامی طلبا و طالبات کو 5 فیصد نمبر دیئے جاتے ہیں جب کہ اس کے تحت جامعہ میں تدریس، تحقیق، ملازمتوں کے مواقع اور بین الاقوامیت کو بھی جانچا جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…