بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

بلاول زرداری کاسابق گورنر سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کوسرپرائز

datetime 10  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( نیوزڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بازیاب ہونے والے صاحبزادے شہباز تاثیر سے ملاقات اور اہل خانہ کو مبارکباد دینے اچانک کراچی سے لاہور پہنچ گئے ، بلاول بھٹو کی اچانک لاہور آمد کاپارٹی رہنماﺅں کی اکثریت کوعلم نہ ہو سکا جس کے باعث وہ استقبال کےلئے ائیر پورٹ نہ پہنچ سکے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری خصوصی طیارے کے ذریعے اولڈ ائیر پورٹ پہنچے جہاں سے انہیں انتہائی سخت سکیورٹی میں سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کی کیولری گراﺅنڈ میں واقعہ رہائشگاہ پر لایا گیا ۔ بلاول بھٹو نے ساڑھے چار سال بعد بازیاب ہونے کے بعد گھر پہنچنے والے شہباز تاثیر اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کر کے انہیں مبارکباد دی ۔ بلاول بھٹو زرداری کافی دیر تک شہباز تاثیر کے ہمراہ رہے اور ان سے اس واقعے بارے حقائق سے بھی آگاہی حاصل کی ۔ بلاول بھٹو نے اپنے والد آصف علی زرداری کی طرف سے بھی شہباز تاثیر اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد کا خصوصی پیغام پہنچایا ۔بلاول بھٹو کے میڈیا ایڈوائزر جمیل سومرو نے بتایا کہ پارٹی چیئرمین نجی دورے پر لاہور آئے جبکہ انکے دورہ جنوبی پنجاب کے حوالے سے یوسف رضا گیلانی اورمخدوم احمد محمود اعلان کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے شہباز تاثیر اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کر کے انہیں مبارکباد دی ہے اور واقعہ کے بارے میں حقائق سے بھی آگاہی حاصل کی ۔ انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی طرف سے شہباز تاثیر کی بازیابی میں مس لیڈ کرنے بارے سوال کے جواب میں کہا کہ حکومت کو حقائق کا پتہ ہونا چاہیے اور حکومت اس کا کھوج لگائے کہ کیوں اسے مس لیڈ کیا گیا اور اس کے حقائق عوام کے سامنے آنے چاہئیں۔ انہوںنے کہا کہ پیپلز پارٹی میں خوشیاںکم کم ہی ملتی ہیں اس لئے شہباز تاثیر کی بازیابی کے بعد پوری پارٹی خوش ہے اور جشن منا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دعا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے بھی جلد بازیاب ہوجائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…