کوئٹہ/اسلام آباد /کراچی /لاہور /مظفر آباد (نیوزڈیسک)صوبہ بلوچستان میں شدید بارشوں نے تباہی مچاہدی ندی نالوں میں طغیانی آگئی اوررابطہ سڑکیں بہہ گئیں چمن کے قریب پاک افغان سرحدی گاﺅں میں آسمانی بجلی گر نے اور سیلابی ریلے میں بہہ کر تین افراد جاں بحق ہوگئے، ہنگامی صورتحال نافذ کر دی گئی صوبائی حکومت کی جانب ایمرجنسی سنٹر اور کنٹرول روم قائم کردئیے گئے جبکہ محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعہ سے اتوار کے دور ان اسلام آباد، کشمیر ، خیبر پختون خوا ، فاٹا اور بالائی پنجاب میں بارش کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان میں شدید بارشوں نے تباہی مچاہدی دی ہے شدید بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی اور رابطہ سڑکیں بہہ گئیں ، پشین ،زیارت ،چمن اور ژوب کے کئی دیہات میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی ، لیویز ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحدی گاﺅں جلال الدین میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے، گاﺅں بازمحمد میں2 بچے سیلابی ریلے میں بہہ گئے ، سیلابی پانی نے 50 سے زائد کچے مکانوں اور سکول سمیت دیگر عمارتوں کو نقصان پہنچایا، بارشوں کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی رابطہ سڑکیں برساتی ریلوں میں بہہ گئیں ، بے گھر ہونے والے درجنوں متاثرین کھلے آسمان تلے امداد کے منتظر دکھائی دیئے۔خیبرپختونخوا کے شہروں میں دن کے وقت بادلوں کا راج رہا ، ادھر سندھ اور پنجاب کے علاقوں میں دن کے اوقات میں موسم گرم رہنے لگا ،محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان،خیبر پختونخوا ،پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات نے آئندہ 5 روز کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیش گوئی کی ، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے اکثر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ اور سندھ میں کہیں کہیں گرد آلود ہواو¿ں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ سے اتوار کے دوران اسلام آباد ،کشمیر، خیبرپختونخوا، فاٹا اور بالائی پنجاب میں بارش کا امکان ہے ، ہفتہ اور اتوار کو پشاور، کوہاٹ ،مردان ، ہزارہ ڈویژن ، راولپنڈی میں بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات نے خبردار کیا کہ خیبرپختونخوا،فاٹا،بلوچستان ڈی جی خان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، ہزارہ ڈویژن اور پشاورکے نشیبی علاقے زیرآب آنے اور ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے ، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے اکثرمقامات پر گرج چمک کے ساتھ اور کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ ڈویڑن میں بھی کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔